پاک امریکا تعلقات میں نیا موڑ، پاکستان کیلئے امدا د بند، کئی منصوبے ٹھپ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نیا موڑ آگیا، امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد بند کرنے کی تصدیق کردی گئی، امداد بند ہونے سے کئی منصوبے رک گئے۔
امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ازسر نو جائزے تک پاکستان کی امداد بند رہے گی۔
امریکی اقدام سے توانائی سیکٹر میں 5 منصوبوں پر کام ٹھپ ہو گیا، اقتصادی نمو سے متعلق 4 اور زراعت کے شعبے میں 5 پروگرامز متاثر ہوئے، جمہوریت، انسانی حقوق اور گورننس سے متعلق بھی فنڈز عارضی طور پر روک دیئے گئے۔
وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت
امریکا کے اس اقدام سے گورننس کے 11، تعلیم کے 4 اور صحت کے شعبے میں بھی 4 پروگراموں پر اثر پڑا۔
خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ دنوں تمام غیر ملکی پروگرامز عارضی طور پر معطل کر دیئے تھے، امدادی پروگرامز ابتدائی طور پر 90 روز کیلئے معطل کئے گئے ہیں، امریکی حکام ازسرنو جائزے کے بعد پروگراموں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اہم ترین دورہ پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج رات واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔ ان کے استقبال کے لیے امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام موجود تھے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار اپنے دورۂ امریکا کے دوران آج بروز جمعہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات امریکی محکمہ خارجہ میں ہوگی، جس میں پاک امریکا تعلقات کے مختلف اہم پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار معروف امریکی تھنک ٹینک ‘دی اٹلانٹک کونسل’ میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں اسحاق ڈار کا دورہ امریکا، اقوام متحدہ میں 3 اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے