وزارتِ مذہبی امور نے 2025 کے حج پیکج کا حتمی اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے 2025 کے حج کے لیے حتمی پیکج کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق، لانگ حج پیکج کی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ شارٹ حج پیکج کی قیمت 11 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ حج واجبات کی تیسری قسط یکم سے 10 فروری تک وصول کی جائے گی۔ سرکاری حج اسکیم میں محدود نشستیں باقی ہیں اور نئی درخواستیں 30 جنوری تک پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔ شارٹ حج پیکج کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے، جبکہ خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکج کی بکنگ کی جا رہی ہے۔
پرائیویٹ عازمین حج کے لیے بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا انرجی پیکج مسترد کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا صنعتوں کیلئے تین سالہ مارجنل انرجی پیکیج مسترد کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت توانائی کے حکام آئی ایم ایف کو مارجنل انرجی پیکیج پر متفق کرنے میں ناکام رہے۔ آئندہ اقتصادی جائزہ مذاکرات میں نئی تجاویز کے ساتھ دوبارہ پیکیج تیار کرکے بات چیت ہوگی۔ مارجنل کاسٹ پر اے آئی، ڈیٹا مائننگ اور انڈسٹری کیلئے 3 سال کے لئے انرجی پیکج تھا۔ بجلی کے استعمال پر صرف پیداواری لاگت اور کیپسٹی چارجز کی رقم عائد ہونا تھی۔ پیداواری لاگت اور کیپسٹی چارجز کے علاوہ باقی تمام بشمول ٹیکسز ختم کرنے کی تجویز تھی۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے مارجنل پیکج کے منظوری سو فیصد ریکوری سے منسلک کر دی ہے۔ دوسری طرف آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ٹریڈرز کی تعداد میں 50 ہزار نئے افراد کو رجسٹر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایف بی آر کے پاس اس وقت سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 2 لاکھ ہے۔ اَن رجسٹرڈ ٹریڈرز پر عائد 4 فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کر دی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 4 فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے کیلئے ٹریڈرز کو رجسٹر کیا جائے۔ ایف بی آر کی اَن رجسٹرڈ انڈسٹریل بجلی کنکشنز بند کرنے کی سکیم فیل ہو گئی۔ گزشتہ مالی سال 837 ارب روپے کی سیلز ٹیکس فیک فلائنگ انوائس جنریٹ کرنے کا انکشاف ہوا۔ مالی سال 2024 میں 1 ہزار 373 ارب کی سیلز ٹیکس فیک فلائنگ انوائس کی کوشش کی گئی۔