بیٹی کا والدہ کو موت سے متعلق مزاحیہ میسیج حقیقت کا روپ دھار گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
امریکا میں ایک 30 سالہ شہری خاتون نے ٹک ٹاک پر اپنی والدہ کی موت سے جُڑے عجیب و غریب واقعے کو شیئر کیا ہے۔
امریکی خاتون مورین برینیگن نے والدہ کی موت سے قبل ان کے ساتھ وقت گزارا تھا جس کے بعد والدہ اپنے گھر روانہ ہوگئی تھیں۔
مورین نے گھر جانے کے بعد اپنی 52 سالہ والدہ ڈیبی کو میسیج کیا جس میں انہوں نے مذاق میں لکھا، کیا آپ گھر زندہ پہنچ گئیں جس کے بعد پتہ چلا کہ وہ واقعی مرچکی تھیں۔
مورین نے والدہ کے ساتھ ان کی موت سے قبل ایک ساتھ دن گزارا تھا۔ جب ان کی والدہ اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئیں تو مورین نے اپنی والدہ کو ایک پرمزاح انداز میں میسیج پر پوچھا کہ کیا وہ صحیح سلامت گھر پہنچ گئی ہیں۔ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی ماں اپنے گھر کے باہر ہی اپنی گاڑی میں مر چکی تھیں۔
مورین نے میڈیا کو بتایا کہ جب والدہ نے میسیج کا جواب نہیں دیا تو میں نے اس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچا۔ کیونکہ گھر جانا، جلد سوجانا اور صبح اٹھ کر مجھے میسیج کرنا ان کیلئے معمول کی بات تھیں۔
مورین کے منگیتر نے چہل قدمی کے دوران اپنی ہونے والی ساس کو گاڑی میں مردہ پایا۔
معائنے میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ کئی سالوں سے ان میں صحت کے سنگین مسائل موجود تھے بشمول گردے کی بیماری
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی موت موت سے نے گھر
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔