Islam Times:
2025-04-26@03:59:08 GMT

غزہ میں ابھی تک ایندھن و گیس نہیں پہنچی، سلامہ معروف

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

غزہ میں ابھی تک ایندھن و گیس نہیں پہنچی، سلامہ معروف

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے آغاز کے بعد سے لے کر اب تک صرف 1 ہزار 900 ٹرک ہی انسانی امداد لے کر غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ہیں اسلام ٹائمز۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ عمر معروف نے اعلان کیا ہے کہ بے گھر ہونے والوں کے لئے 33 سے زائد پناہ گزین کیمپ تیار کئے گئے ہیں۔ عرب چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے سلامہ معروف نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ہم نے تقریباً 50 پناہ گاہیں تیار کی ہیں، زمین کو تیار کیا ہے اور کنویں کھودے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شمال میں بے گھر لوگوں کو پناہ دینے کے لئے کم از کم 1 لاکھ 20 ہزار خیموں کی ضرورت ہے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جب سے جنگ بندی کا معاہدہ شروع ہوا ہے، اس کے بعد سے لے کر اب تک غزہ میں انسانی امداد کے صرف 1 ہزار 900 ٹرک ہی داخل ہوئے ہیں تاہم کسی قسم کا ایندھن یا گیس درآمد نہیں کی گئی جبکہ شمال کی جانب لوٹنے والے گاڑیوں کے قافلے سینکڑوں میٹر طویل ہیں۔ سلامہ معروف نے کہا کہ ہم تک ایسے پھنسے ہوئے شہریوں کی درخواستیں بھی پہنچی ہیں کہ جو تاحال واپسی کا سفر مکمل نہیں کر پائے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بے گھر افراد کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے ایک خصوصی آپریشن روم مختص کر دیا گیا ہے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ کہا کہ

پڑھیں:

پشاور تا کراچی چلنے والی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال

 تقریباً پانچ سال قبل معطل کی جانے والی ملک کی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا گیا ہے۔ پشاور تا کراچی چلنے والی اس ٹرین کی بحالی پر بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا، جبکہ شہریوں نے ٹرین کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس پاکستان کی واحد ایسی مسافر ٹرین ہے جو ملک کے چاروں صوبوں سے گزرتی ہے، اور لاکھوں مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ٹرین کو خصوصی طور پر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا، اور بھکر میں اسٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا استقبال کیا۔ یہ ٹرین پشاور سے کراچی کے درمیان چلائی جا رہی ہے، اور اس کا روٹ بھکر، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، کوٹ سلطان، لیہ، کندیاں، میانوالی، جنڈ، اٹک سٹی جنکشن، نوشہرہ اور پشاور شامل ہے۔ اس طویل راستے پر سفر کرتے ہوئے یہ ٹرین مختلف ثقافتوں اور علاقوں کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ بنتی ہے۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بحالی سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت میسر آئی ہے بلکہ مقامی معیشت اور کاروبار کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے پر پاکستانی شوبز شخصیات برہم
  • خوشخبری ،معروف گاڑی کی آسان اقساط پر ادائیگی کا پلان متعارف
  • پاکستان تیار ہے، کسی بھی مہم جوئی کا انجام خطرناک ہوگا، وزیر دفاع کی بھارت کو تنبیہ
  • پشاور تا کراچی چلنے والی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال
  • بھارت کی اوچھی حرکت: حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا
  • ابھی نندن یاد ہوگا، بھارت نے ایڈوانچر کیا تو بھرپور جواب دینگے، خواجہ آصف
  • معروف اداکارہ شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر ویٹر بن گئیں؛ حیران کن وجہ
  • آئی پی ایل میں معروف کمنٹیٹرز کو تنقیدی تجزیہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا
  • جے یو آئی کا اپوزیشن اتحاد بنانے سے انکار، اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنے کا فیصلہ
  • کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے: شاہد خاقان عباسی