کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری 2025)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگروزیراعلیٰ، وزراء یا کسی بیوروکریٹ سے کوئی شکایت ہو تو مجھے بتائیں، کسی اور جگہ چغلی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا ہے تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم تاجروں کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالیں گے۔

سندھ میں ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے اور ہمیں مسائل کے حل کیلئے آگاہ کریں۔ کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل کریں۔ ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں اور قبول کرتے ہیں کہ کئی مسائل حل طلب ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل بہت پہلے حل ہو جانے چاہیے تھے ۔کراچی اور ملک کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے۔ملک میں کوئی شعبہ ایسا نہیں جس سے میرا رابطہ نہ ہوتا ہو۔

آج کی نشست کا مقصد آپ کے مسائل سننا اور ان کا حل نکالنا ہے یہ ملاقات بہت پہلے ہو جانی چاہیے تھی۔اگر آج آپ کی فیکٹریاں اور صنعتیں چل رہی ہیں، اور بھتہ نہیں لیا جاتا۔ مزدوروں کو ہڑتال کیلئے زبردستی نہیں لے جایا جاتا سب امن و سکون سے کارروبار کر رہے ہیں تو اس میں چھوٹا سا کردار پیپلز پارٹی کا بھی ہے۔بلاول بھٹو نے اپنے خطاب کے دوران سوال کیا کہ کیا میں نے کبھی آپ کو تنگ کیا؟میں نے کبھی بھی کسی تاجر سے چندہ مانگا ہے نہ بھتہ مانگا ہے۔

میرا سیدھا سا مدعا ہے میرے بارے میں کوئی شکایت ہے تو سیدھی طرح بتائیںاورمیں کیوں چاہوں گا کہ میرے یا میری حکومت کے نام پر تاجروں کو تنگ کیا جائے؟۔ جو بھی مسئلہ ہو آپ کھل کر بتائیں۔ان کا نام لیں کہ فلاں افسر یا شخص آیا اور اس نے یہ مطالبہ کیا۔ماضی میں کراچی کا چلن اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور اب ہوائی باتیں ختم ہونی چاہئیں۔زمینوں پر قبضے کی شکایات بار بار آرہی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے ملک کیلئے جو کردار ادا کیا وہ سب کے سامنے ہے، جن مسائل کا آپ سامنا کر رہے ہو وہ سب جانتے ہیں اس سے پہلے جو شہر چلتا تھا وہ بھی سب جانتے ہیں۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ 15 سال سے میری حکومت ہے، کیا میں نے کبھی آپ کو تنگ کیا؟ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور وزیراعلیٰ آپ کی بات سنیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندے ہمارے منشور کی بنیاد پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کو مضبوط بنائیں اور اس شراکت داری کے ذریعے بڑے منصوبے مکمل کریں۔ ہم نے ماضی میں صحت، تھرکول اور تعمیراتی شعبے کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ پر ہی مکمل کئے ہیں۔ہم فخر کرتے ہیں کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ چل رہی ہے، بلکہ عالمی سطح پر بھی اسے سراہا گیا ہے۔

توانائی کے حوالے سے سندھ میں سب سے زیادہ پوٹینشنل موجود ہے۔ اسلام آباد میں ہم سے مشورہ لئے بغیر فیصلے کئے جاتے ہیں ان فیصلوں کے نتائج ہم بھگتتے ہیں۔ شہید بی بی کی حکومت ختم ہونے کے بعد نیب نے کارروائیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے وفاق حق نہیں دیتا تو عدالتوں میں جانے کا آپشن موجود ہے۔ پانی کا ایشو بھی بہت اہم ہے یہ مسئلہ پوری دنیا کی ترجیح بن چکا ہے صرف پاکستان نہیں بلکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے خشک سالی اور قحط کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دریائے سندھ سے مزید 6 نہروں کو نکالنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس سے کراچی جو ٹیل پر واقع ہے اسے پانی ملے گا ہی نہیں ہم تو چاہیں گے کہ اس منصوبے سے فائدہ ہوگا تو ضرور بنائیں لیکن ایسا کچھ نہیںہم جب ان کینالز کی مخالفت کرتے ہیں ہم کراچی کے حق کی جنگ لڑتے ہیں۔یہاں کے تاجروں کے حق کی بات کرتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیپلز پارٹی بلاول بھٹو تاجروں کے کرتے ہیں

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ

چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔

تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی مدد کررہے ہیں‘ وزیراعلیٰ سندھ
  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • یو این چیف کا عالمی مسائل کے حل میں سنجیدگی اختیار کرنے پر زور
  • ماں کے خلاف شکایت کرنے والے بیٹے کو معافی مانگنے کی ہدایت، صارفین کا ڈی پی او غلام محی الدین کے لیے انعام کا مطالبہ
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • وزیراعلی سندھ کا کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ