قلعہ عبداللہ میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 5 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
قلعہ عبداللہ میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 5 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر بڑے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارج دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو خودکش بمباروں سمیت پانچ خوارج ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 2 بہادر سپوت جام شہادت نوش کرگئے، شہید ہونے والوں میں نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قلعہ عبداللہ چیک پوسٹ کی کوشش
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 8 خوارج ہلاک
4 اور 5 مئی کے 2 دنوں میں صوبہ خیبرپختونخوا میں متعدد آپریشنز کے دوران 8 خوارج مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں خوارج کو دھر لیا، اور3 خوارج کو ہلاک کردیا۔
ادھر جنوبی وزیرستان کے ضلع میں کیے گئے ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں، سیکیورٹی فورسز نے 2 خوارج کو ہلاک کردیا۔ تاہم اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن عزیز کے بہادر فرزند، نائیک مجاہد خان (عمر: 40 سال، رہائشی ضلع کوہاٹ) بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت سے ہمکنار ہوئے۔
خیبر اور بنوں کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان 2 مزید جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں 3 خوارج مارے گئے۔
مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ خوارج علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے۔
علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں