صدر اور وزیراعظم کا سیکورٹی فورسز کو 5 خوارجی ہلاک کرنے پر خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اویس کیانی :صدر اور وزیراعظم نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے اور 5 خوارجی ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ 2 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بہادری کو سراہا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کو ضلع قلعہ عبد اللہ میں سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ، فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف موثر جوابی کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا،صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تمام 5 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ، کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے پر نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا، شہداء کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کی تعریف کی ، شہداء کے اہل خانہ سے اِظہار تعزیت، صبر جمیل کی دعا کی ،
تاجروں کو کوئی شکایت ہے تو مجھے بتائیں،کسی اور سے چغلی کی ضرورت نہیں، بلاول
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، صدر مملکت کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں 5 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ، خارجیوں کے خلاف کارروائی میں نائک طاہر خان اور لانس نائک طاہر اقبال کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کیا اور شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی ، شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ۔
آئی فون 17 ایئر کی تصاویر لیک ہوگئیں
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،قوم کو دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے سیکیورٹی فورسز کے سپوتوں پر فخر ہے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں،
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز صدر مملکت فورسز کو شہداء کے کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
پہلگام حملے کو لیکر نریندر مودی کی رہائشگاہ پر "کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی" کی اہم میٹنگ منعقد
بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کشمیر میں حکام کیساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی ہے اور نریندر مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے ہندوستان واپس پہنچ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام دہشتگردانہ حملے کے سلسلے میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی رہائشگاہ پر کابینہ کمیٹی برائے سکیورٹی (CCS) کی میٹنگ ہو رہی ہے۔ بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سمیت تمام سینیئر وزراء میٹنگ میں موجود ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ میٹنگ میں پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت کی طرف سے جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی "سی سی ایس" میٹنگ میں پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے اور سندھ طاس معاہدے پر بھی بڑا فیصلہ ہوسکتا ہے۔
22 اپریل کو جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام میں سیاحوں پر مبینہ حملہ ہوا، جس میں 26 لوگ مارے گئے، اسے 2019ء میں پلوامہ حملے کے بعد وادی کشمیر میں سب سے مہلک حملہ قرار دیا گیا ہے۔ ادھر بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کشمیر میں حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی ہے اور نریندر مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے ہندوستان واپس پہنچ گئے اور اب ان کی رہائشگاہ پر میٹنگ جاری ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے سیاحوں پر قریب سے فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنے خچروں پر نیچے لایا تھا۔ درایں اثنا آج جموں و کشمیر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے بند رہے جبکہ تجارتی مراکز اور بازار بھی مکمل طور پر بند رہے۔