کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ معاشی بحالی میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک کے دشمن ہیں۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کوہراساں کرنا قابل مذمت ہے جس سے ملکی ساکھ پراثرپڑتا ہے۔

ایسا کرنے والیعناصرسخت سزا کے مستحق ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے بڑی کوششوں سے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اورملکی معیشت بتدریج بہترہورہی ہے، سیاسی صورتحال بھی بہترہورہی ہے تاہم سرمایہ کاری اورٹیکس معاملات تسلی بخش نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

چین پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے جبکہ باقی دوست ممالک مسلسل وعدے کررہے ہیں جن پرعمل درآمد میں تاخیر ہو رہی ہے۔

ان حالات میں چینی سرمایہ کاروں کوہراساں کرنا، انکی سیکورٹی سے غفلت برتنا اوررشوتیں طلب کرنا قابل مذمت ہے جس سے انتہائی منفی پیغام جا رہا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے مطابق ان کو کوپولیس نے اس حد تک پریشان کیا ہوا ہے کہ وہ ملک چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں اس سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بری طرح متاثر ہو رہا ہے، اس الزام کی اعلی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کو گھنٹوں اتنظارکروایا جاتا ہے، انکی اہم میٹنگز ملتوی ہوجاتی ہیں اورچینی سرمایہ کاروں کی سیکورٹی کے حالات بھی سب کے سامنے ہیں۔ صوبائی اوروفاقی حکومت کوچائیے کہ وہ تمام معاملات کی مکمل چھان بین کرے اورملوث افراد کوقرار واقعی سزا دے تاکہ آئندہ کوئی کاروباری فضا کومسموم کرکے ملک وقوم کے مستقبل سے کھیلنے کی ہمت نہ کرسکے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک کی صنعتی، زرعی اورتجارتی ترقی کا دارومدارسیاسی استحکام سے ہے۔ معاشی استحکام کے لئے نظام اورپالیسیوں کا تسلسل، امن وامان کی بہترصورتحال، تیل، بجلی، گیس کی سستے داموں دستیابی ضروری ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی سے جاری سیاسی محاذ آرائی، انتقام اوربدلے کی سیاست نے ملک کوسیاسی اور اقتصادی عدم استحکام سے دوچارکیا ہوا تھا جبکہ دہشت گردی کے باعث ملک کی معیشت پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوئے اورملک میں سرمایہ کاری کی فضا بھی استوارنہ ہوسکی ہے۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ دوسری طرف آئی ایم ایف اصلاحات نے بھی معیشت کو سست کررکھا ہے اوراسکی شرائط کی وجہ سے حکومت کوتوانائی، دیگراشیا کی قیمتوں اور ٹیکسوں کی شرح میں تسلسل کے ساتھ اضافہ کرنا پڑرہا ہے جس سے معیشت تو بہتر ہو رہی ہے مگر عوام کی پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اگلے ماہ کمی کے امکانات ہیں سٹیٹ بینک نے مارک اپ کی شرح میں مزید ایک فیصد کمی کر کے 12 فیصد کر دی ہے۔ مہنگائی بڑھنے کی شرح بھی مزید کم ہو کر چار فیصد پر آ گئی ہے جس سے عوام کو کوریلیف ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ ان حالات میں اپوزیشن کوبھی چائیے کہ وہ ملکی مفاد کی خاطر انتشار کی سیاست بند کردیں اور پارلیمانی سیاست میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میاں زاہد حسین نے کہا سرمایہ کاروں ہے جس سے کہا کہ

پڑھیں:

غزہ میں مستقل جنگ بندی کی راہ میں اسرائیل بڑی رکاوٹ ہے، قطر

منگل کے روز امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمٰن آل ثانی نے کہا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے معاہدے کی راہ میں اسرائیل ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ منگل کے روز امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں کچھ پیش رفت ضرور ہوئی ہے، لیکن صورتحال اب بھی جمود کا شکار ہے، خاص طور پر اسرائیلی افواج کی رفح میں کارروائیوں کی وجہ سے، جس کے نتیجے میں مصر سے انسانی امداد کا ایک اہم راستہ بند ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری روبیو کے ساتھ ملاقات میں آل ثانی نے غزہ اور شام کی صورتحال پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں تعمیر نو کے عمل کے لیے اقتصادی پابندیوں میں نرمی پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی پی آئی اے نجکاری کا عمل شفاف اور سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی پی آئی اے نجکاری کا عمل شفاف اور سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت
  • یمن، بنگلہ دیش، کینیڈا، پاکستان سمیت ساری دنیا بھارتی دہشتگردی سے واقف ہے، میجر جنرل (ر) زاہد محمود
  • وزیرخزانہ کی ترک سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، امجد حسین ایڈووکیٹ
  • دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک بننا چاہتے ہیں، چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کا عزم
  • اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ، مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا، بل صوبے کی معدنیات و وسائل پر قبضے کے مترادف ہے، میاں افتخار حسین
  • امریکہ سے معاشی روابط بڑھانا چاہتے، معدنیات میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرینگے: وزیر خزانہ
  • غزہ میں مستقل جنگ بندی کی راہ میں اسرائیل بڑی رکاوٹ ہے، قطر
  • ایف ای ڈی کا خاتمہ خوش آئند، پراپرٹی سیکٹر میں بہتری آئے گی ، راجہ سجاد حسین