ڈی جی ایف آئی اے کے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) احمد اسحاق جہانگیر نے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات دے دیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات تھے، یہی سے 37 اہلکار وں کو ملازمت سے برخاست بھی کیا جاچکا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات اور حافظ آباد میں کارروائی کرکے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے۔
ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق غفلت اور لاپروائی برتنے والے اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ محکمانہ احتساب کا مقصد ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معصوم شہریوں کے استحصال میں ملوث اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں، ادارے میں احتسابی عمل سے ہی انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے یہ بھی کہا کہ غفلت برتنے والے افسران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈی جی ایف ا ئی اے
پڑھیں:
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دیدیا
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشتگردوں کو ختم کرسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں مذہبی قتل و غارت روکنے کے لیے ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کرسکتا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر نائجیریا حکومت مذہبی قتل و غارت روکنے میں ناکام رہی تو امریکا تمام امداد بھی بند کر دے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر بین الاقوامی مدد برقرار نہیں رکھی جائے گی۔