پی ٹی آئی کی ہومیو پیتھک قیادت سائیڈ پر کردی جائے گی، عمران خان اسی سال رہا ہوں گے، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) و صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم پارٹی کی تنظیم نو کرنے جارہے ہیں، ہومیو پیتھک قیادت کو سائیڈ پر کیا جائےگا، عمران خان 2025 میں ہی رہا ہو جائیں گے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے ایم این ایز سے مشاورت کی جائےگی، ہمارے پاس مختلف آپشنز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان
انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوں لیکن ایسا نظر نہیں آرہا، ہمارے پاس یہ آپشن بھی ہے کہ خیبرپختونخوا کی تمام شاہراہیں بند کردیں۔
جنید اکبر نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی میں سب سے زیادہ محنت کی، حکومت پی ٹی آئی کی خواتین اور کارکنوں کو نہیں توڑ سکی، سب پر مقدمات درج ہیں لیکن وہ ڈٹے ہوئے ہیں۔ اداروں اور عوام کے درمیان خلیج بہت خطرناک ہے، اس بات کو انہیں بھی سمجھنا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں بہت غلطیاں کیں جو آج ہم بھگت رہے ہیں، سعد رفیق اس وقت بھی ہمیں آکر کہتے تھے کہ ایسے نہ کریں بھگتنا پڑےگا۔
چیئرمین پی اے سی نے کہاکہ ہماری حکومت میں اداروں کی مداخلت بہت زیادہ تھی، جو لوگ اس وقت ہمیں چھوڑ کر گئے ساری غلطی انہی کی نہیں تھی، اس میں کچھ لوگ صرف ہمارے رویوں کے باعث الگ ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ حکومت پی ٹی آئی میں فاوروڈ بلاک بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے نئے صدر اور چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر خان کون ہیں؟
انہوں نے مزید کہاکہ جب میں جیل میں تھا تو سونے نہیں دیا جاتا تھا، اور ہر تھوڑی دیگر بعد آکر تصویریں بنائی جاتی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر چیئرمین پی اے سی علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی ہومیو پیتھک قیادت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر چیئرمین پی اے سی علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وی نیوز پی ٹی ا ئی جنید اکبر انہوں نے نے کہاکہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی گِدھوں کے قبضے میں ہے، اثاثے اور اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں، اکبر ایس بابر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے اندر مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر پیسوں کی بندر بانٹ جاری ہے اور پی ٹی آئی کے فنڈز کو تحفظ دینے کی فوری ضرورت ہے۔
اکبر بابر نے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی، اس کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کر دیے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ”کہا جا رہا ہے پی ٹی آئی گدھوں کے قبضے میں ہے، اصل میں یہ گِدھوں کے قبضے میں ہے جو اسے نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں۔“
اکبر بابر نے انکشاف کیا کہ الیکشن کمیشن نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے موجودہ عہدیداران خود ساختہ ہیں، اور غیرقانونی جنرل باڈی کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کیے گئے، جو پارٹی آئین اور قانونی تقاضوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا، ’ہم پی ٹی آئی پر پابندی نہیں چاہتے، لیکن اگر یہی روش جاری رہی تو پارٹی ڈی لسٹ ہو سکتی ہے، اور الیکشن کمیشن کے پاس اسے فارغ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچے گا۔‘
اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ ملک کی دیگر جماعتیں بھی اسی راہ پر گامزن ہیں جہاں سیاسی لیڈر بلامقابلہ سربراہ منتخب ہو رہے ہیں۔ جب تک اندرونی جمہوریت کو فروغ نہیں ملے گا، ملکی جمہوریت بھی کمزور ہی رہے گی۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ پی ٹی آئی کے غیرقانونی استعمال ہونے والے اکاؤنٹس فوری طور پر منجمد کیے جائیں تاکہ پارٹی کو مزید مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:انٹرا پارٹی الیکشن کیس: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد سے چیئرمین پی ٹی آئی کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن کے سخت سوالات