حماس کی فتح، مسئلہ کشمیر و پاراچنار، آئمہ خطبہ جمعہ میں بات کریں
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام ٹائمز: کراچی میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے اجلاس سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری مسلم امہ کے غفلت سے فائدہ اٹھا کر دنیا بھر میں صیہونیت کو مسلط کرنا چاہتے ہیں لیکن غیرت مند مسلمان عالم کفر کی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، فلسطینی جدوجہد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی اور اسرائیل نابود ہوگا۔ خصوصی رپورٹ
ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 31 جنوری کو صوبے بھر میں آئمہ وخطبا اجتماعات جمعہ میں حماس کے مجاہدین اور فلسطینیوں کی فتح، مسئلہ کشمیر اور پاراچنار کے حالات کے حوالے سے تقاریر کریں گے اور بڑی مساجد کے باہر ملی یکجہتی کونسل کے تحت اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا، اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے جماعت اسلامی کے تحت 5 فروری کو ہونے والی ”کشمیر ریلی“ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت کراچی تا کشمور ”یوم یکجہتی کشمیر“ منایا جائے گا اور سندھ کے پانچوں ڈویژن میں پروگرامات منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ حماس نے پوری مسلم امہ کی قیادت کا حق ادا کیا ہے اور اپنی قربانیوں کے ذریعے ایک بار پھر امت کو بیداری کا پیغام دیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم حکمراں دینی حمیت کا مظاہرہ کریں اور فلسطنیوں کا کھل کر ساتھ دیں۔
صوبائی سکریٹری جنرل علامہ قاضی احمد نورانی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری مسلم امہ کے غفلت سے فائدہ اٹھا کر دنیا بھر میں صیہونیت کو مسلط کرنا چاہتے ہیں لیکن غیرت مند مسلمان عالم کفر کی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، فلسطینی جدوجہد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی اور اسرائیل نابود ہوگا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مفتی محمد اعجاز مصطفی نے کہا کہ 75 سال سے اسرائیل جو مظالم فلسطینیوں پر ڈھارہا ہے اس پر دنیا خاموش رہی لیکن حماس نے 15 ماہ مسلسل جدوجہد کرکے اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا۔
محمد حسین محنتی نے کہا کہ کشمیر کا تشخص تبدیل کرنا بہت بڑا المیہ اور کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دینے کے بجائے انڈیا کے حوالے کردینا بہت بڑا دھوکا ہے۔مسلم پرویز نے کہا کہ اسرائیل نے اہل غزہ و فلسطینیوں پر ظلم ڈھایا، 15 ماہ تک مسلسل بمباری کی لیکن فلسیطینیوں کے حوصلے پست نہ کرسکا، حماس کے مجاہدین ڈٹے رہے اور اسرائیل کو پیچھے ہٹنے اور معاہدہ کرنے پر مجبور کیا، اصل شکست صیہونیوں کی سرپرستی کرنے والوں کی ہوئی ہے، جماعت اسلامی 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ”کشمیر ریلی“ کا انعقاد کرے گی۔
ایم ڈبلیو ایم کے علامہ ملک غلام عباس نے کہا کہ صرف یوم کشمیر منانا کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنا ضروری ہیں، فلسطین میں حماس کی فتح کو یوم فتح کے طور پر منایاجانا چاہیئے، پاراچنار کے معاملے میں حکومت و ریاست دونوں شامل ہیں، اسلام کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔ مفتی اعجاز مصطفی نے کہا کہ مدارس کے حوالے سے سوسائٹی ایکٹ کو مرکز کے ساتھ صوبائی حکومتیں بھی منظور کریں۔ غلام یحییٰ نے کہا کہ حماس پر الزام تراشی کرنے والے معاہدہ و شکست کو یاد کرلیں، اسرائیل کی شکست پر ان کے ذمہ داران کو استعفیٰ دینا پڑا۔
نائب صدر تحریک فیضان اولیاء محمد علی صابری نے کہا کہ پاراچنار میں مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے کی سازش کی جارہی ہے، علمائے کرام منبر و محراب سے پاراچنار کے مسئلے پر بات کریں۔ سید شاہد رضا نے کہا کہ پاراچنار کے مسئلے پر احتجاج کرنے والوں پر ظلم کیا گیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر ریلی کی حمایت کرتے ہیں، کشمیر کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہونا چاہیئے۔ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے جنرل سکریٹری سجاد حسین حاتمی نے کہا کہ مجاہدین کی استقامت کے آگے اسرائیل شکست کھاچکا، ایران کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔
ہدیۃ الہادی سندھ کے نائب صدر ممتاز رضا سیال نے کہا کہ اسرائیل نے جو کچھ کیا وہ ظلم و سفاکیت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ مولانا غلام مرتضیٰ رحمانی نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کو یکجا ہوکر فلسطینی جدوجہد کی حمایت کرنی چاہیئے۔ صوفی سید منور چشتی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے حوالے سے جماعت اسلامی کی میزبانی اور کوششیں قابل تحسین ہیں، دینی جماعتوں کے اس پلیٹ فارم کو اور زیادہ فعال کرنے کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں فلطین فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر صابر ابومریم، شیعہ علماء کونسل کے ڈاکٹر سید علی بخاری، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے عارف رشید، تحریک فیضان اولیاء کے سید محمد ریحان،مجلس وحدت مسلمین کے ناصر حسینی، البصیرہ کے نائب صدر سید شاہد رضا، ادارہ البصیرہ کے ڈاکٹر جواد حیدر ہاشی، مرکزی علماء کونسل کے ڈپٹی سکریٹری محمد عدنان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملی یکجہتی کونسل پاراچنار کے کے حوالے سے نے کہا کہ کونسل کے سندھ کے اور اس
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان