کراچی سے 12 سالہ بچی اغوا، والد کا پڑوسی اور تین ساتھیوں پر الزام
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے گلبرگ سے 12 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے بلاک 12کچی آبادئ محمدی کالونی سے مبینہ طور پر آغوا کی جانے والی 12 سالہ بچی کے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
مدعی قلندر عباس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 12 سالہ بیٹی 26 جنوری کو شام 6 بجے لاپتہ ہوئی۔ مدعی کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے پڑوسی شعیب نامی شخص نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ بچی کی بازیابی کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اغوا کاروں کے موبائل نمبرز کو ٹریس کر رہے ہیں۔
مغوی بچی کے اہلخانہ نے بچی کی جلد بازبی کے لیے پولیس کے اعلیٰ حکام سے کارروائی تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے پیر آباد سے گیارہ سالہ بچے کے اغوا کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے بچے کو والدین کے حوالے کردیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
وقاص احمد: لاہورڈیفنس فیز 6 میں کوڑے کے ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔
پولیس نے جاں بحق ہونےوالے تینوں افراد کی لاشیں بغیر کارروائی کے ورثاء کے حوالے کر دیں۔ پولیس کاکہناہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین ٹرک ڈرائیور اور ٹرک مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔
ڈی ایچ اے میں گاربیج ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیاتھا،حادثے میں 27 سالہ ناصر ، 48 سالہ شان محمد اور 19 سالہ محمد حفیظ جاں بحق ہوگئے تھے،تینوں افراد کا تعلق قصور سے تھا۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق