علامہ ساجد نقوی سے علامہ شبیر میثمی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، جی بی کے اہم امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ملاقات میں صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان علامہ شیخ میرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، ممبر اسمبلی گلگت بلتستان ایوب وزیری، شیخ منیر حسین منوری، کوآرڈینیٹر ٹو س ایم شیرباز علی اور سخی احمد جان شریک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف ملکی قومی و سیاسی امور بالخصوص گلگت بلتستان کے قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان علامہ شیخ میرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، ممبر اسمبلی گلگت بلتستان ایوب وزیری، شیخ منیر حسین منوری، کوآرڈینیٹر ٹو س ایم شیرباز علی اور سخی احمد جان شریک تھے۔ علامہ ساجد علی نقوی نے مختلف امور میں وفد کی رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے 9 ستمبر کو اسرائیل کے حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔وزیراعظم نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات تاریخی، دیرینہ اور پائیدار ہیں اور یہ آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے پیش نظر امت کے اندر اتحاد بہت ضروری ہے،وزیراعظم نے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے فیصلے کو سراہا۔