فرنیچر سمیت گھر کی تمام بڑی اشیاء مرد خریدتے ہیں، سروے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پاکستانیوں کی اکثریت کے نزدیک فرنیچر سمیت گھر کی تمام بڑی اشیاء کی خریداری مرد کرتے ہیں۔
گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے، جس میں 81 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ فرنیچر سمیت گھر کی تمام بڑی اشیاء کی خریداری مرد کرتے ہیں۔
سروے میں 9 فیصد نے خواتین کی جانب سے یہ ذمے داری ادا کرنے کا کہا
گیلپ پاکستان کے سروے کے نتائج کے مطابق بڑی اشیاء کی خریداری میں مردوں کی شمولیت دیہی علاقوں میں زیادہ یعنی 83 فیصد ہے
سروے کے مطابق شہروں میں 76 فیصد نے گھرکی بڑی اشیاء کی خریداری مردوں کی جانب سے کرنے کا کہا گیا۔
79 فیصد پاکستانیوں نے روزمرہ سودا سلف خریدنے کی ذمہ داری بھی گھر کے مردوں کی بتائی جبکہ 15 فیصد نے اسے خواتین کی ذمہ داری کہا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)این سی سی آئی اے کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ادارے میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے اب تک درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز اور انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ڈی جی نے ہدایت جاری کی ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے اب تک جتنی جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر پراپرٹیز سیل کی گئی ہیں، ان کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔
اس سلسلے میں تمام زونز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج شدہ کیسز اور ایف آئی آرز کی مکمل تفصیلات 3 نومبر تک جمع کرائیں تاکہ ادارے کی کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔