کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شریف آباد کے علاقے کریم آباد پل کے اوپر پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عبدالقدیر ولد سلیمان کے نام سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا۔علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
کورنگی کے علاقے ضیا کالونی النور سوسائٹی کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ ناصر ولد محمد اکبر کے نام سے کی گئی۔
پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ، جمشید کوارٹر کے علاقے گرو مندر چورنگی ہمدرد دوا خانہ عطاری کچن کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ اسید رضا ولد محمد شعیب کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زخمی ہونے والے شخص کے مطابق
پڑھیں:
ایران میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، ججز کے کمروں میں فائرنگ، متعدد افراد جاں بحق
زاہدان(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ کردیا گیا، حملہ آوروں ججوں کے کمروں میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، ملزمان ججوں کے کمرے میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا، حملہ آوروں سے نمٹنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔