Jasarat News:
2025-04-25@11:39:14 GMT

آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلرڈائس اپنے عہدے سے مستعفی

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلرڈائس اپنے عہدے سے مستعفی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ جیف ایلر ڈائس نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایلر ڈائس نے 2012 میں آئی سی سی میں کرکٹ کے جنرل منیجر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ کرکٹ آسٹریلیا میں کرکٹ آپریشنز منیجر کے عہدے پر فائز تھے۔ جیف ایلر ڈائس کو نومبر 2021 میں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا ، اس سے قبل وہ 8 ماہ تک قائم مقام سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے۔

دوسری جانب، آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ آئی سی سی بورڈ کی جانب سے میں جیف ایلر ڈائس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے اپنی کوششوں سے عالمی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، ہم ان کی خدمات پر شکر گزار ہیں اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس موقع پر جیف ایلر ڈائس کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور ہم نے کرکٹ کی عالمی سطح پر رسائی بڑھانے کے لیے جو کوششیں کیں، مجھے ان نتائج پر فخر ہے۔ میں آئی سی سی کے چیئرمین، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور پوری کرکٹ کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ 13 سالوں میں میرے ساتھ تعاون کیا۔

جیف ایلر ڈائس کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ عہدہ چھوڑ کر نئے چیلنجوں کا سامنا کرنے کا درست وقت ہے، مجھے یقین ہے کہ کرکٹ کے لیے مزید دلچسپ وقت آنے والا ہے، میں آئی سی سی اور عالمی کرکٹ برادری کے لیے مستقبل میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی کے سی ای او کے لیے

پڑھیں:

ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ ریفارمز کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی میں سی او او سمیر احمد، عاقب جاوید اور ڈائریکٹر چیمپئنز ایونٹ وہاب ریاض شامل ہیں۔

ایڈوائزر ٹو چیئرمین بلال افضل اور صدر آر سی لاہور خواجہ ندیم بھی ریفارمز کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

ریفارمز کمیٹی پانچ روز میں اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جمع کرائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
  • ذہنی دباؤ کی وجہ سے نِدا ڈار نے کرکٹ سے وقفہ لے لیا
  • ندا ڈار ذہنی صحت کا شکار
  • ایم راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پرترقی، روڈن انکلیو کے سی ای او کی ایم راشد کی ترقی پر مبارکباد
  • ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ
  • غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
  • ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
  • امام جعفر صادق علیہ السلام کی علمی و سماجی خدمات
  • سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایسٹر کی تقریب، مسیحی برادری کی خدمات کا اعتراف
  • ہمارا مشن ہے ہر گھر کی دہیلیز پر طبی خدمات فراہم کریں، وفاقی وزیر صحت