حیدرآباد: نیو وحدت کالونی کی ایک گلی میں سیوریج کا پانی رہائشیوں اور راہگیروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

انجمن تحفظ عزاداری جنوبی پنجاب کا اجلاس، محرم الحرام سے قبل مسائل کی نشاندہی 

تنظیم کے مرکزی صدر سید اصغر عباس نقوی نے کہا کہ سابقہ سالوں میں لائسنس داروں کو جو مشکلات پیش آئیں، فنڈ کے کم کرنے کی وجہ سے بھی مسائل پیدا ہوئے   اسی طرح ماتمی جلوس روٹس کے اوقات کے حوالے سے بھی مسائل پیدا ہوئے اور لائسنس داروں پر مقدمات درج کیے گئے اور مومنین میں شدید بے چینی کی فضا پیدا ہوئی۔  اسلام ٹائمز۔ انجمن تحفظ عزاداری ساوتھ پنجاب کے مرکزی صدر سید اصغر عباس نقوی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ماہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر لائسنس داروں کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائے، چئیرمین سید مبشر رضا نقوی نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں قدیمی و مرکزی مرکزی امام بارگاہوں لائسنس داروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے جلد دورہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بسلسلہ محرم الحرام انتظامات کے سلسلے میں انجمن تحفظ عزاداری ساتھ پنجاب کے مرکزی چیئرمین سید مبشر رضا نقوی کی رہائش گاہ گلستان چوک نیو ملتان پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں ملتان، شجاع آباد، جلال پور، لودھراں کے قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنس داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر سید اصغر عباس نقوی نے کہا کہ سابقہ سالوں میں لائسنس داروں کو جو مشکلات پیش آئیں، فنڈ کے کم کرنے کی وجہ سے بھی مسائل پیدا ہوئے، اسی طرح ماتمی جلوس روٹس کے اوقات کے حوالے سے بھی مسائل پیدا ہوئے اور لائسنس داروں پر مقدمات درج کیے گئے اور مومنین میں شدید بے چینی کی فضا پیدا ہوئی، لائسنس داروں کو سید اصغر عباس نقوی اور سید مبشر رضا نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں سے ملیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی پہلی” بجلی پیدا کرنے والی” سڑک تیار
  • سفر سے پہلے پاسپورٹ کی ایسی 7 غلطیاں جوآپ کے لیے بڑی مشکلات کا باعث بن سکتی ہیں ،جانیں
  • بلوچستان میں ملیریا نے تشویشناک صورتحال پیدا کردی
  • بچوں کے علاج کیلئے بھارت جانیوالی حیدرآباد کی فیملی مشکلات کا شکار
  • لاہور کی جیلوں میں قیدی شدید مشکلات کا شکار، پنجاب اسمبلی کمیٹی نے نوٹس لے لیا
  • گیس سے بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی روکنے کا حکم
  • انجمن تحفظ عزاداری جنوبی پنجاب کا اجلاس، محرم الحرام سے قبل مسائل کی نشاندہی 
  • لاہور : بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
  • لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
  • عمران خان کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا جسمانی ریمانڈ کا سوال پیدا نہیں ہوتا: عدالت