ٹک ٹاکر خاتون کی پولیس یونیفارم میں ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
محی الدین: پاکپتن میں ٹک ٹاکر خاتون کی پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مقصودہ بی بی نے پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں خاتون نے پولیس کے یونیفارم کا غلط استعمال کیا، جس پر ڈی پی او پاکپتن نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تھانہ صدر پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔
مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی
پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی پی او پاکپتن کا کہنا ہے کہ پولیس یونیفارم کا غلط استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
لاہور:اچھرہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی سرچ آپریشن کے دوران رکشہ چوک کے قریب کی گئی، تلاشی لینے پر خاتون کے قبضے سے 5 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار خاتون کی شناخت زینت بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو مبینہ طور پر ملتان روڈ سے فاضلیہ کالونی منشیات سپلائی کرنے آئی تھی۔
پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اچھرہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔