جسٹس ریٹائرفقیر محمد کھوکھر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ اور سابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ ایک عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ ہفتے ہی انہیں لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
اپنی تقرری کے وقت جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کی صحت کے بارے میں تشویشناک خبریں سامنے آ رہی تھیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی نماز جنازہ آج بعد از عصر، شام 4 بج کر 15 منٹ پر لاہور میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ جسٹس فقیر محمد کھوکھر کا تعلق پاکستان میں جبری گمشدگیوں کے معاملات کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن سے تھا، جسے پہلی بار 2010 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس سے قبل اس کمیشن کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ کمال منصور عالم اور بعد ازاں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کی تھی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فقیر محمد کھوکھر جسٹس ریٹائرڈ
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کے لیے افواج پاکستان کے 4ریٹائرڈ سینئر افسران کی درخواست دائر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی، ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے، اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے، اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہم امور پر مشاورت کرنی ہے۔عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی، درخواست اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔
کراچی میں ڈاکو کی فائرنگ سے 14سالہ بچہ جاں بحق
مزید :