گولارچی میں بجلی چوروں ونادہندگان کیخلاف کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
گولارچی (نمائندہ جسارت)آپریشن اور کارروائی سے قبل ہی ناہندگان اور بجلی چوروں کی دوڑیں لگ گئیں حیسکو افسران،رینجرز،پولیس سمیت لیبر ڈویژن کے چیئرمین پوری ٹیم کے ہمراہ گولارچی میں آپریشن و کارروائی۔تفصیلات کے مطابق حیسکو اہلکاروں نے گولارچی میں رینجرز کی مدد کے ساتھ بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف آپریشن کیا پہلے مرحلے میں احمد راجو روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ناہندگان صارفین اور بجلی چوروں کی لائنیں کاٹ کر بجلی کی سپلائی معطل کردی آپریشن میں ایکسیئن حیسکو بدین وسیم کورائی اور عبدالستار لغاری کی نگرانی میں رینجرز کی مدد آپریشن میں پوری ٹیم کے ہمراہ ضلعی چیئرمین غوثہ خان اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ اس موقع ایکسیئن بدین وسیم کورائی اور ایس ڈی او حیسکو گولارچی عبدالستار لغاری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں کسی کو بھی رعایت کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جو بھی صارفین میٹر کے تھرو بجلی استعمال کرتے ہیں ان کا بھی فرض بنتا ہے کہ فوری طورپر بل کی ادائیگی کر کے اپنے آپ کو محفوظ کرلیں دوسری ضرورت میں ناہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج والے آپریشن کے سبب بڑی تعداد میں بقایاجات بل کی ادائیگی بھی کی گئی ہے قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کے خلاف تھانے میں شکایات بھی درج ہوچکی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بجلی چوروں کے خلاف
پڑھیں:
لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ انہوں نے ملک کی سب سے جدید اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے۔
حکام نے کہا کہ اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے، اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔
اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب روپے (تقریباً 32 ملین امریکی ڈالر)تھا، اس منصوبے کیو پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے انجام دیا۔
سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ سڑک ملک کے جدید ترین تجارتی ضلع کا مرکزی بلیوارڈ ہے، یہ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہے اور اس میں کئی اسمارٹ خصوصیات شامل ہیں۔
اس سڑک میں تقریباً ایک کلومیٹر کا فلائی اوور شامل ہے، اس میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے الگ الگ لین ہیں۔
حکام نے بتایا کہ سڑک کو بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
روٹ 47 کے ساتھ فٹ پاتھوں پر سولر پینل لگائے جا رہے ہیں جو سایہ فراہم کریں گے اور ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کریں گے۔
عمران امین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی سمارٹ سڑک ہے جو توانائی بھی پیدا کرے گی۔