اسرائیلی فوج نے غزہ کی ایک چیک پوسٹ پر سادہ لباس میں آنے والے اپنے ہی ایک ساتھی  کو حملہ آور سمجھ کر فائرنگ کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترجمان فوج نے بتایا کہ غزہ میں غلطی سے ایک کنٹریکٹر مارا گیا جس کی شناخت 39 سالہ جیکب ایتان کے نام سے ہوئی ہے۔

وزارت دفاع نے جنگ کے دوران غزہ میں انہدامی کاموں کے لیے تعمیراتی تجربہ رکھنے والے متعدد شہریوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ہلاک ہونے والا شخص بھی انہی میں سے ایک تھا وہ وزارت دفاع میں ٹھیکدار اور فوج کی سربراہی میں کھدائی کرنے والی مشینوں کا آپریٹر تھا۔

جیکب ایتان اسرائیلی فوج کے زیر تسلط وسطی غزہ کے نیٹزارم کوریڈور کے تباہ حال علاقے میں کھنڈرات کو صاف کرنے کے لیے پہنچا تھا۔

خیال رہے کہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں سے ہزاروں فلسطینی پیدل چلتے ہوئے شمالی غزہ میں اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سادہ لباس میں کسی شخص کو دیکھ کر اور شناخت کیے بغیر فائرنگ کرنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یاد رہے کہ جیکب ایتان وزارت دفاع کا دوسرا کنٹریکٹر ہے جو اب تک جنگ کے دوران غزہ میں مارا گیا۔

اس سے قبل مئی میں بھی 30 سالہ لیرون یتزاک نامی کنٹریکٹر بھی جنوبی غزہ کے رفح میں فوجیوں پر مارٹر حملے میں مارا گیا تھا۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج

پڑھیں:

گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)قائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔

کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • ’نئے فون کا ٹیکس ادا کرنے کے لیے پرانا فون بیچنا پڑا‘، قاسم گیلانی کی پوسٹ پر شدید تنقید
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • فلسطینی قیدی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو لیک کرنیوالی اسرائیلی فوج کی اعلیٰ وکیل مستعفی
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • بگ باس: ساتھی خاتون کی تضحیک کرنے پر سلمان خان کی طرف سے امیدواروں کی سخت سرزنش
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی ساختہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے