پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں پروبیشن افسران کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
آئی جی پنجاب نے پریڈ کا معائنہ کیا، پاس آؤٹ ہونیوالے افسران کا مارچ پاسٹ ہوا، آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی گئی۔ پنجاب پولیس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و دیگر میں شیلڈز، اعزازی شمشیر و کیش انعامات تقسیم کئے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں پروبیشن افسران کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ٹریننگ مکمل کرنیوالے پروبیشنرز میں اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے 115 افسران شامل تھے۔ 22 خواتین سمیت 1 انسپکٹر لیگل، 84 سب انسپکٹرز، 20 اے ایس آئی نے 7 ماہ دورانیے کا پروبیشن کورس مکمل کیا۔
آئی جی پنجاب نے پریڈ کا معائنہ کیا، پاس آؤٹ ہونیوالے افسران کا مارچ پاسٹ ہوا، آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی گئی۔ پنجاب پولیس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و دیگر میں شیلڈز، اعزازی شمشیر و کیش انعامات تقسیم کئے۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے آئی جی پنجاب کو یادگاری سووینئرز پیش کیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لاہور، سینیئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں حماد اظہر، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، حافظ فرحت عباس، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) غلام سرور، بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد، سجاد وڑائچ و دیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پارٹی رہنماؤں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں حماد اظہر، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، حافظ فرحت عباس، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) غلام سرور، بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد، سجاد وڑائچ، شیخ امتیاز، خواجہ احمد حسان، جمشید اقبال چیمہ، مہر واجد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں چوہدری اصغر گجر، ایم پی اے میاں ہارون اکبر، میاں انجم نثار، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حافظ میاں محمد نعمان، رہنماء پی ٹی آئی میاں اکرم عثمان، فواد چوہدری، ملک زمان نصیب، شعیب صدیقی، افتخار حسین، احمد سلمان بلوچ نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، فیصل ایوب کھوکھر، فرخ جاوید مون، طیب راشد سندھو اور ابوذر سلمان نیازی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔