Nawaiwaqt:
2025-07-27@02:03:01 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی سال نو پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ چین کے سالِ نو کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام کی جانب سے چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں سماجی و معاشی میدان میں چین نے بے مثال ترقی کی، چینی صدر کی قیادت میں چین کی ترقی قابلِ ستائش ہے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ترقی کے سفر میں پاکستان اور چین اہم شراکت دار ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ قریبی تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت جہانزیب کھچی نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔