حکم امتناع اور ضمانت سے معاملات حل نہیں ہوں گے، جسٹس منصور علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ حکم امتناع اور ضمانت سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔
کراچی میں جسٹس منصور علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس میں 86 فیصد بیک لاگ ہے۔ اور ضلعی عدالتوں میں 24 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اب تک سنگل ٹریک پر ہے۔ ہر تنازع عدالت میں جاتا ہے۔ تاہم معاملات ثالثی سے حل کرنے کوشش کرنی چاہیے۔ مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عوامی سطح پر آگاہی ضروری ہے۔ اور پراسیکیوشن کورٹس میں 13 سے 14 فیصد مقدمات ہیں۔ عالمی سطح پر ایک لاکھ لوگوں کے لیے 90 ججز ہیں۔ جبکہ ہمارے پاس ججز کم ہیں اور یہ تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
انہوں نے کہا کہ حکم امتناع اور ضمانت سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔ اور معاملات ثالثی سے حل کرنے کوشش کرنی چاہیے۔ معاملات کے حل کے لیے دیگر ذریعے استعمال ہونے چاہئیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
سیاست سہیل آفریدی کا حق، اپنے صوبے کے معاملات دیکھنا بھی ان کی ذمہ داری: عطا تارڑ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی۔ سیاست کرنا آپ کا حق ہے۔ لیکن خیبر پی کے کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی ہے۔ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔ سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے بات چیت ہونی چاہیئے۔ مشرف زیدی کی وزیر اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعیناتی ہماری ٹیم میں بہترین اضافہ ہے۔ پاکستان کا بیانیہ مزید بلندیوں تک پہنچے گا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مشترکہ نگرانی اور توثیق کے نظام کے قیام کے بعد اب یہ ذمہ داری کابل پر عائد ہوگی کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، جو افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات نے استنبول میں زیرِ بحث نگرانی کے نظام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ دنوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا اور مشترکہ نظام کے طریقہ کار پر بات چیت ہوگی۔