عمران خان نے گنڈاپور کو پارٹی صدارت سے کیوں ہٹایا؟ دونوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو ہدایت کی کہ صوبے میں کرپشن اوربیڈگورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی سے کہا کہ انہوں نے پارٹی کی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ ان پر کام کا بوجھ کم ہو سکے اور وہ بہتر حکومتی نظام پر توجہ مرکوز کر سکیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین سے کہا کہ صوبے میں بیڈگورننس اورکرپشن کی شکایات مل رہی ہیں ،آپ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، اس لیے گورننس کو بہتر بنانے پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کریں۔
ذرائع نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفرز میں میرا کوئی کردار نہیں، اراکین اسمبلی پوسٹنگ ٹرانسفرز کرواتے ہیں اور شکایتیں میرےخلاف کرتےہیں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے معاون خصوصی اینٹی کرپشن سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے انہیں ہدایت کی کہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں اور اس حوالے سے بھرپور کارروائی کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
کینالز تنازع ،وفاق کا سندھ سے رابطہ، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ کی ملاقات طے
احتجاج، سندھ اسمبلی میں منظور قرارداد پر پیپلزپارٹی اپنا موقف پیش کرے
وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم سے آج یا کل کسی بھی وقت ملاقات ہو سکتی ہے،ذرائع
وفاقی حکومت نے کینالز کے معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے ۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات آج ہوسکتی ہے اور اگر آج ملاقات نہ ہوئی تو کل ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے تحفظات، سندھ میں جاری احتجاج، سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد سمیت کینالز کے معاملے پیپلزپارٹی اپنا بھرپور موقف پیش کرے گی۔