خاتون نے موبائل فون نگل لیا ، کیا بھیانک انجام ہوا؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں خاتون نے موبائل فون نگل لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں ایک خاتون کو اہل خانہ اسپتال لے کر آئے اور بتایا کہ مبینہ طور پر خاتون نے موبائل فون نگل لیا۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ گھر سے موبائل فون غائب تھا ہم نے ہر ممکن تلاش بشیار کے بعد موبائل کا پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ وہ تو میں نے کھا لیا ہے۔
خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ ایکسرے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ موبائل فون گلے میں پھنسا ہوا ہے۔آپریشن کے بعد موبائل فون نکال لیا گیا۔ تاہم اس آپریشن کے دوران خاتون جانبر نہ ہوسکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: موبائل فون
پڑھیں:
لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
سعدیہ زاہدی— تصویر بشکریہ سوشل میڈیالاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم آئی اے ٹی اے (IATA)، (انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر ہو گئیں۔
سعدیہ زاہدی یکم نومبر سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔
سعدیہ زاہدی اس وقت ورلڈ اکنامک فورم (WEF) میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی فضائی صنعت میں جدت، مضبوطی اور پائیدار ترقی کے لیے کام کروں گی۔
سعدیہ زاہدی سوئس اور پاکستانی شہریت رکھتی ہیں۔