26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست پر وفاقی حکومت و دیگر کو نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کو فل بنچ بھی آئین کے بنیادی ڈھانچے کے برعکس ترمیم کو غیر قانونی قرار دے چکا ہے، حکومت نے خلاف قانون ترمیم کرکے عدلیہ کو مقننہ کے ماتحت کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست کی سماعت ہوئی، درخواستگزار سہیل حمید ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ کوئی بھی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم نہیں ہو سکتی، ترمیم آئین پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو فل بنچ بھی آئین کے بنیادی ڈھانچے کے برعکس ترمیم کو غیر قانونی قرار دے چکا ہے، حکومت نے خلاف قانون ترمیم کرکے عدلیہ کو مقننہ کے ماتحت کر دیا ہے۔ درخوست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ 26ویں آئینی ترمیم کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔ عدالت عالیہ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف چوتھی درخواست کو بھی پہلے سے زیر سماعت درخواستوں کے ساتھ یکجا کر دیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف
پڑھیں:
صنعتوں کو گراؤنڈ رینٹ ادائیگی کے نوٹس کیخلاف میئر کراچی عدالت طلب
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی جانب سے صنعتوں اور فیکٹریوں کو گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف 14 برس پرانی درخواستوں میں عدالت نے میئر کراچی کو طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کے ایم سی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے درخواستیں 14 برس سے زیر التوا ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے گذشتہ سماعت پر بھی میئر کراچی کو کسی سینئر افسر کو عدالتی معاونت کے لیے بھیجنے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔
نوٹس کے باوجود کوئی سینئر افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ آئندہ سماعت پر میئر کراچی خود عدالت میں پیش ہوں۔
عدالت نے سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔ مختلف صنعتوں اور فیکٹریوں کی جانب سے گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔