Jang News:
2025-07-26@14:52:29 GMT
کراچی: رشتے کے تنازع پر ساس کے قتل میں ملوث داماد کو سزائے موت
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
علامتی تصویر۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی غربی کی عدالت میں رشتے کے تنازع پر ساس کے قتل میں ملوث داماد کو سزائے سنادی گئی۔
عدالت نے کہا کہ رشتے دار کو زخمی کرنے پر ملزم کو 7 سال قید کی بھی سزا دی گئی ہے۔
عدالت نے مفرور ملزم بشیر احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ مفرور ملزم کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ ہر 15 دن بعد پیش کی جائے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے 28 ستمبر 2018 کو خاتون کو اس کے گھر پر قتل کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری لازمی قراردیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء)سپریم کور ٹ کے ایک اہم فیصلے میں کہاگیا ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرناگرفتاری کو نہیں روک سکتاعدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد انصاف کی بنیاد ہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کردہ 4صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔(جاری ہے)
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرناگرفتاری کو نہیں روک سکتا، سپریم کورٹ نے کہاکہ ! عبوری تحفظ خودکار نہیں، عدالت سے واضح اجازت لینالازم ہے،عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد انصاف کی بنیاد ہے،آئی جی پنجاب نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا سرکلر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس گرفتاری میں تاخیر کا جواز انتظامی سہولت نہیں بن سکتی،تاخیر سے نظام انصاف اورعوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے،اپیل زیرالتوا ہو تو بھی گرفتاری سے بچاوممکن نہیں، جب تک کوئی حکم نہ ہو۔