سی ڈی سی شیئر رجسٹرار نے انڈسٹری کا پہلا واٹس ایپ ای ووٹنگ سلوشن متعارف کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان کے ذیلی ادار ے سی ڈی سی شیئر رجسٹرار سروسز لمیٹڈ نے واٹس ایپ کے ذریعے ای ووٹنگ خدمات متعارف کرادی ہیں۔
یہ انقلابی فیچر الیکٹرانک ووٹنگ کے عمل کی ازسرِ نو تعریف کے لیے تیار کیاگیا ہے اور یہ فیچر شیئر ہولڈرز یا ممبران کے لیے زیادہ قابلِ رسائی، موثر اور صارف دوست ہے۔
سی ڈی سی ایس آر کا مقصد سیکیوریٹی اور شفافیت کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے واٹس ایپ کو ای ووٹنگ پلیٹ فارم کے ساتھ ضم کر کے شراکت کو بڑھانا ہے۔
سال 2017 میں اپنے ویب پر مبنی سسٹم سمیت اپنے قیام کے بعد سے سی ڈی سی ایس آر ٹیکنالوجی پر مبنی مختلف خدمات کو متعارف کرانے میں پیش پیش رہی ہے۔
اس پلیٹ فارم کے ذریعے شیئر ہولڈرز یا ممبران الیکٹرانک طور پر رجسٹر اور ووٹ ڈال سکتے ہیں اور سی ڈی سی ایس آر کے اس اقدام کو انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ سی ڈی سی ایس آر کئی سالوں سے اپنے کارپوریٹ کلائنٹس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ویلیو ایڈڈ فیچرز کے ساتھ سسٹم کو ترقی دے رہی ہے۔
حالیہ پولز میں واٹس ایپ ای ووٹنگ فیچر نے پہلے ہی کلائنٹس کے لیے کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے اور آہستہ آہستہ اسے وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جارہا ہے۔
یہ جدید فیچر پاکستان کے نامور شیئر رجسٹرار کے طور پر سی ڈی سی ایس آر کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ جدّت کے اپنے عزم کے ساتھ کیپٹل مارکیٹ میں مستقل طور پر بینچ مارک قائم کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی ڈی سی ایس آر واٹس ایپ کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
ایپل واچ کیلئے واٹس ایپ ورژن کی آزمائش
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایپل واچ کے لیے ایپ ورژن کی آزمائش شروع کر دی ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس ایپ کے ذریعے ایپل واچ صارفین واٹس ایپ چیٹ لسٹ میں میسجز اور میڈیا دیکھ سکیں گے، نوٹیفکیشن کا انتظار کیے بغیر نیا میسج بھیج سکیں گے اور ایموجیز کو استعمال کرتے ہوئے میسج ری ایکشن بھیج سکیں گے۔
اس کے علاوہ صارفین اس ورژن میں آڈیو میسج بھیج سکتے ہیں اور وائس ان پُٹ کے ذریعے پیغامات لکھوا سکتے ہیں۔
تاہم، اس کے استعمال کے لیے ایپل واچ کو واٹس ایپ رکھنے والے آئی فون سے کنیکٹ رکھنا ہوگا۔
ایپ کا یہ ورژن آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کا بِیٹا ورژن25.32.10.71 انسٹال کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔