WE News:
2025-09-19@06:39:53 GMT

کیا کوئٹہ میں ایرانی تیل کی خرید و فروخت ہو رہی ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

کیا کوئٹہ میں ایرانی تیل کی خرید و فروخت ہو رہی ہے؟

 بلوچستان کی سرحد پر پابندی کے باوجود افغانستان اور ایران سے اشیا کی اسمگلنگ جاری ہے۔ سرحد سے روزانہ کی بنیاد پر ایرانی پیٹرول، خشک میوہ جات، مصالحے، کمبل، قالین، الیکٹرانک آئٹمز سمیت مختلف اشیا پاکستان اسمگل کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟

حکومت کی جانب سے سختی کے باوجود اسمگل شدہ اشیا مارکیٹوں میں کھلے عام دستیاب ہیں۔ غیر قانونی طور پر منگوائی جانے والی ان اشیا میں سب سے زیادہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل شامل ہے۔

گزشتہ برس حکومت بلوچستان نے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی تھی، لیکن کچھ مدت بعد ہی ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کا کام معمول کے مطابق جاری ہے۔

روزانہ 50 ہزار سے ایک لاکھ لیٹر کی تک پیٹرول اسمگلنگ

ایک اندازے کے مطابق بلوچستان بھر میں ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک افراد روزانہ کی بنیاد پر 50 ہزار سے ایک لاکھ لیٹر تک ایرانی تیل غیر قانونی راستوں سے بلوچستان میں لاتے ہیں اور بعد ازاں چھوٹی بڑی گاڑیوں میں پیٹرول اور ڈیزل کو ڈمپنگ پوائنٹس تک پہنچا دیا جاتا ہے۔ جس کے بعد ایرانی تیل منی پمپس تک بآسانی پہنچا دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پابندی کے باوجود کوئٹہ میں کھلے عام ایرانی پیٹرول کیسے فروخت ہو رہا ہے؟

ایرانی پیٹرول 190 روپے تک فروخت

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک شخص دین محمد نے بتایا کہ گزشتہ برس حکومت بلوچستان نے ایرانی پٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف گھیرا تنگ کیا اور تقریبا ایک ماہ تک شدید پابندی رہی۔ اس دوران ایرانی پیٹرول کی زیادہ ڈیمانڈ کی وجہ سے اس کی قیمت 260 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی، لیکن اب گزشتہ 2-3 ماہ سے ایرانی پیٹرول کی خرید و فروخت کا سلسلہ پھر شروع ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں ایرانی پیٹرول 180 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے جو بعد ازاں 190 روپے تک فروخت کیا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار

ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک محمد احمد نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایرانی پیٹرول کا کام صوبے میں سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار ہے۔ اسی لیے بڑی تعداد میں بے روزگار نوجوان اس کام سے منسلک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا ایرانیپیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟

بات کی جائے کوئٹہ شہر کی، تو کوئٹہ میں 300 سے زائد چھوٹے بڑے ایرانی تیل کے پمپس موجود ہیں جن پر روزانہ تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔ اس وقت بھی قومی شاہراہوں پر چیکنگ تو کی جاتی ہے لیکن کچھ نہ کچھ دے دلا کر تیل باآسانی شہر پہنچ جاتا ہے۔

غ

پابندی سے نوجوان بیروزگار ہوجائیں گے

حکومت ایرانی تیل پر پابندی اس لیے مکمل طور پر نہیں لگا سکتی کیونکہ لاکھوں لوگوں کا کاروبار اس سے منسلک ہے، اگر حکومت ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ پر پابندی لگا دے گی تو لاکھوں نوجوان بے روزگار ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، جاپان سے 22افراد ڈی پورٹ

جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، جاپان سے 22افراد ڈی پورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)انسانی اسمگلنگ کے نئے ہتھکنڈے کا پردہ فاش ہوگیا،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے مطابق انسانی اسمگلرزنے زمینی راستوں پرسختی کے بعد جعلی فٹبال ٹیم بنا کر افراد کو بیرون ملک بھجوانا شروع کردیا۔اس اسکینڈل میں 22 افراد پرمشتمل جعلی ٹیم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان پہنچی مگروہاں جعلی دستاویزات پکڑے جانے پر تمام افراد کوڈی پورٹ کردیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق واقعے میں ملوث مرکزی ملزم ملک وقاص کوگرفتارکرلیا گیا ہے، ملزم نے ٹیم کے ہر رکن سے 40 لاکھ روپے وصول کیے جبکہ فٹبال فیڈریشن کی جعلی رجسٹریشن اور وزارتِ خارجہ کے جعلی کاغذات تیارکیے گئے تھے۔ٹیم کے کھلاڑیوں کواس طرح تربیت دی گئی کہ وہ اصل فٹبال ٹیم کا تاثردیں اورجاپان میں جعلی میچز شیڈول ظاہر کیے گئے، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔حکام کے مطابق گرفتارملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے جنوری 2024 میں بھی 17 افراد کوجعلی فٹبال ٹیم کے نام پرجاپان بھیجا تھا۔تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلرزکے اس نئے ہتھکنڈے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ شہریوں کو ایسے جرائم پیشہ عناصرسے بچایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی ایمان مزاری نے جسٹس ثمن رفعت کو ہٹانے پر جسٹس ڈوگر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا جس کے ہاتھ میں موبائل ہے اس کے پاس اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے،نیتن یاہو قازقستان نے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد کر دی سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیوائوں کو تاحیات سکیورٹی دینے کا حکم واپس لے لیا یورپی ملک لکسمبرگ کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایکسائز کی نااہلی کے باعث 7000 موٹر سائیکلیں بند ہوئیں، بلوچستان بارگین ایسوسی ایشن
  • کوئٹہ، گہرام بگٹی کی ایچ ڈی پی کی قیادت سے ملاقات، نئے اتحاد پر گفتگو
  • امریکا نے ممنوع دوا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتیوں کے ویزے منسوخ کر دیے
  • امکان ہے کہ پاکستان اب سعودی پیسوں سے امریکی ہتھیار خرید سکے گاجس کی اسے ضرورت ہے: حسین حقانی
  • کیچ، چار ماہ قبل اغواء ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب
  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
  • پیٹرول پمپ سیل کرنے کے الزام میں میئر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
  • طوطے پالنے اور خرید و فروخت کے لیے نیا قانونی مسودہ تیار
  • امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، جاپان سے 22افراد ڈی پورٹ