Express News:
2025-07-25@13:09:43 GMT

ڈرامائی موسمی تبدیلیاں، تھر صحرا قصہ پارینہ بن جائے گا

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

لاہور:

ممتاز سائنسی تنظیم امریکن جیوفزیکل یونین کے رسالے، ارتھ فیوچر (Earth’s Future) میں شائع ماہرین موسمیات و آب وہوا کی تحقیق کا حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے۔ 

بحرہند سے جنم لیتی مون سون بارشوں کا رخ بتدریج مغربی بھارت و پاکستان کی جانب ہو رہا ہے، اس کی وجہ گلوبل وارمنگ ہے۔ 

انسانی سرگرمیوں سے بڑھتا عالمی درجہ حرارت جو خطّے میں انوکھی تبدیلیاں لا چکا جیسے اس سال پنجاب میں موسم سرما بہت مختصر رہا، مون سون کی بارشوں کا رُخ بدلنا بھی پاکستان میں ڈرامائی تبدیلیاں لائے گا۔ 

امریکی تحقیق کے مطابق مون سون کی بارشیں اگلے 70،80 سال میں 2 لاکھ مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے صحرا تھر کو سرسبز بنا دیں گی جبکہ بھارتی مشرقی ریاستوں اور بنگلہ دیش میں بارشیں کم ہونے سے پانی کی قلت جنم لے گی۔ 

آسام بارشوں کا عالمی مسکن نہیں رہے گا، تھر صحرا قصّہِ پارنیہ بن جائیگا، سندھ و بلوچستان کے علاوہ چولستان صحرا کے بیشتر علاقے بھی سرسبز ہو ں گے۔ 

یاد رہے ، سات آٹھ ہزار سال پہلے بھی آج کے صحرائی پاکستانی علاقے گل وگلزار تھے اور وہاں ودای سندھ کی قدیم تہذیب نے جنم لیا پھر بارشوں کا نظام مشرقی سمت جانے سے علاقے بنجر ہو گئے، اب گلوبل وارمنگ کا عجوبہ ان علاقوں کو ہرا بھرا کر دے گا۔

دلچسپ بات یہ، گلوبل وارمنگ دیگر صحراؤں کا رقبہ بڑھا رہی ہے، افریقی صحارا اگلے 25 برس میں چھ ہزار مربع کلومیٹر بڑھے گا مگر تھر صحرا پر اس کا الٹا اثر ہوگا جو اسی صدی میں انسانی سرگرمیوں کا بڑا مسکن بن سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بارشوں کا

پڑھیں:

سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی

کوئٹہ:

بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ٹرین کے گزرتے ہی ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع سبی کے علاقے ڈنگرا میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو ڈیرہ مراد جمالی میں روک دیا گیا، بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو اڑانے کی کوشش کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے اس وقت ہوا جب بولان میل گز رہی تھی اور وہ حادثے سے بال بال بچی ہے، دھماکے سے اس کی بوگی نمبر 7 کو جزوی نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریلوے کی ٹیم متاثرہ مقام پر روانہ ہو گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، کلیئرنس کے بعد ہی ٹرینیں روانہ کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے علاقے دکی میں 4 بہنیں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے جاں بحق
  • وفاقی وزیر صحت گلوبل ہیلتھ فورم میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
  • سٹینڈرڈ اینڈ پورز گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی: معاشی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف، وزیراعظم
  • معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا
  • عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی
  • سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
  • سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں کرفیو نافذ
  • گلوبل ہیلتھ فورم 2025 میں شرکت کیلیے وزیر صحت مصطفیٰ کمال بیجنگ روانہ
  • دیامر‘ بوسرٹاپ جاں بحق ‘ 15سیاھ لاپتہ ؛ بھارت نے پانی چھوڑدیا ‘ آزاد کشمیر کے کئی علاقے زیرآب 
  • گلوبل وارمنگ سنجیدہ مسئلہ، اس سے بچنا ہوگا، ڈاکٹر حاجی حنیف طیب