کراچی ، سڑکوں کی غیرقانونی کھدائی پر انتباہی نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی (آن لائن)کراچی میں سڑکوں کی غیرقانونی کھدائی پر میئر مرتضیٰ وہاب نے یوٹیلیٹی کمپنیوں کو انتباہی نوٹس جاری کردیا۔سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن نے کے الیکٹرک، واٹر کارپوریشن، سوئی سدرن اور دیگر کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں بغیر اجازت سڑک کھودنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، یوٹیلیٹی کمپنیوں کی غیرقانونی کھدائی سے شاہراہ نور جہاں اور چاکیواڑہ روڈ متاثر ہوئی۔نوٹس کے مطابق بغیر اجازت سڑک کی کھدائی پر متعلقہ کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، یوٹیلیٹی کمپنیوں کو سڑک کھودنے کے لیے اجازت نامہ لینا لازمی ہوگا۔میئر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر کے انفرا اسٹرکچر کو مزید نقصان نہیں پہنچنے دیں گے اور فوری ایکشن لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد: دکھ کے لمحات میں شہری سہولت، قبر کھدائی اور میت بس سروس اب بلا معاوضہ
چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہریوں کو قبر کی کھدائی اور میت بس کے چارجز سے ریلیف دیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قبرستانوں میں اضافی میت بسیں فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو دکھ کی گھڑی میں سہولت میسر ہو۔
مزید پڑھیں: قائداعظم یونیورسٹی کی ملکیتی زمین کتنی، سی ڈی اے نے بالآخر تصدیق کردی
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ یہ سہولت تمام قبرستانوں میں فوری طور پر فراہم کی جائے اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو دکھ اور پریشانی کے وقت ہر ممکن ریلیف دینا اور انہیں آسانی سے خدمات کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلا معاوضہ سی ڈی اے قبر کھدائی محمد علی رندھاوا میت بس سروس