صدرکی جانب سے دستخطوں سے بہت افسوس ہوا،افضل بٹ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
صدر پی یو ایف جے افضل بٹ نے کہا ہے کہ آج صدر پاکستان کی جانب سے دستخطوں سے ہمیں بہت افسوس ہوا.
ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بڑی امید تھی کہ بھٹو شہید نے ہماری جمہوریت کے لیے، پریس فریڈم کے لیے جان دی،بی بی شہید یہاں اسلام آباد میں آئیں تو پہلے ہمارے کمیپ میں آئیں بعد میں شہید ہوئیں تو آج ان کی روح بھی تڑپتی ہوگی کہ ہماری پارٹی نے آج سیاہ قانون پر کیسے دستخط کردیے.
بہرحال اب ہمارے پاس دو راستے ہیں ہم نے پریس فریڈم موومنٹ کا آغاز کر دیا ہے اور دوسرا راستہ ہمارے پاس عدالتوں کا موجود ہے.
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ یہ حکومت وہیں اسٹینڈ کر رہی ہے جہاں ہماری ساری کی ساری سیاسی جماعتیں اسٹینڈ کرتی ہیں، وطیرہ یہی ہے کہ جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو یہ صحافیوں کے ساتھ ہوتے ہیں جب گورنمنٹ میں ہوتے ہیں تو خلاف ہوتے ہیں، پی ٹی آئی نے کیا آرڈیننس نہیں لگا دیا تھا وہ ہائیکورٹ نے اڑایا تھا، وہ اس سے کہیں سخت تھا.
تجزیہ کار شوکت پراچہ نے کہا کہ اس وقت جب ہم بات کر رہے ہیں یہ قانون ہے صدر کے دستخط کے بعد یہ ملک کا قانون بن گیا ہے اس لیے اب ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یا نہیں یا نہیں والا معاملہ تو ختم ہو گیا، اگلا صرف یہ ہے کہ جدوجہد ہے، جیسے بٹ صاحب کہہ رہے ہیں کہ دو راستے ہیں، عدالتوں کا راستہ بھی ہے اور صحافتی تنظیموں کی موومنٹ بھی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔