سنی لیون اور ہمیش ریشمیا کا نیا گانا ‘تندوری ڈیز’ ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سنی لیون اور معروف گلوکار و موسیقار ہیمیش ریشمیا نے ایک بار پھر شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے نیا گانا ‘تندوری ڈیز’ ریلیز کر دیا ہے۔
یہ گانا دھماکے دار بیٹس، شاندار لوکیشنز اور منفرد میوزک فیوژن کے ساتھ پارٹی ہٹ بننے جا رہا ہے۔
‘تندوری ڈیز’ میں ہیمیش کے منفرد میوزک اور سنی لیون کے دلکش انداز کا زبردست امتزاج دیکھنے کو ملا ہے۔ دونوں کی اسکرین پر شاندار کیمسٹری نے گانے میں اضافی رنگ بھر دیے ہیں، جس کی وجہ سے یہ ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا۔
یہ گانا جدید اور دیسی انداز کا حسین امتزاج ہے، جسے پارٹی اینتھم قرار دیا جا رہا ہے۔ پاور پیکڈ بیٹس، شاندار کوریوگرافی اور دیدہ زیب ویژولز نے اس گانے کو سال 2025 کا بڑا میوزک ہٹ بنانے کے امکانات روشن کر دیے ہیں۔
ہیمیش ریشمیا نہ صرف میوزک بلکہ فلمی دنیا میں بھی بڑا دھماکہ کرنے جا رہے ہیں۔ ان کی نئی ریٹرو ایکشن میوزیکل فلم ‘بیڈاس روی کمار’ 7 فروری 2025 کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں 80 کی دہائی کا انداز، ایکشن، ڈرامہ اور میوزک شامل ہے، جو ناظرین کو ماضی کی گولڈن ایرا کی یاد دلائے گا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔