کراچی کے نوجوان سے شادی کی خواہش مند امریکی خاتون کی آمد پر دفتر خارجہ کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنےآگیا۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمارے اپنے قوانین ہیں، خاتون کے حوالے سے مقامی قوانین کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک کسی کے پاس قانونی طور پر ملک کا ویزہ موجود ہے تو کسی کو بھی واپس نہیں بھیجا جاسکتا، اس حوالے سے حکومت سندھ قانون کے مطابق کارروائی کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ نیویارک سے اپنے 2 بچوں کو کراچی کے نوجوان کی خاطر چھوڑ کر پاکستان آنے والی خاتون گزشتہ چند روز سے میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے 19 سالہ نوجوان اور امریکی خاتون کا رابطہ سوشل میڈیا پر ہوا تھا۔ دونوں کی دوستی جلد ہی محبت میں بدل گئی اور ساتھ جینے مرنے کے وعدے ہونے لگے۔
رپورٹ کے مطابق انھی وعدوں کو پورا کرنے کے لیے امریکی خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق لی اور دو بچوں کو نیویارک میں چھوڑ کر پاکستان کا رخ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان کی محبت میں کراچی آکر پھنسی امریکی خاتون کی دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی
خاتون کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے رہائشی نوجوان کے گھر پہنچی لیکن اس نے ٹکا سا جواب دیا کہ میرے والدین راضی نہیں۔
خاتون یہ ٹکا سا جواب سُن کر سکتے کی حالت میں آگئیں۔ ان کا ایک ماہ کے ویزے کی میعاد ختم ہوچکی تھی اور نئے ویزے کے لیے اسباب نہیں تھے۔
وہ بے یار و مددگار 7 روز سے ایئرپورٹ پر ہی گزر بسر کرنے لگیں یہاں تک کہ جنون کی حالت میں اپنے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔
خاتون کی قسمت اُس وقت کام کر گئی جب گورنر سندھ کامران ٹیسوری سندھ کے دورے سے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے اور خاتون کو اس حال میں دیکھا۔
گورنر سندھ نے خاتون کو فوری طور پر ویزا جاری کر وایا جب کہ خاتون کو ٹکٹ بھی مل گیا۔ تاہم گزشتہ روز خاتون نے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی بھی کی جب کہ حکام کی جانب سے امریکی قونصل خانے سے بھی رابطہ کیا گیا، جہاں سے امریکی حکام ایئرپورٹ پر مذاکرات کے لیے پہنچے۔
حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کو زبردستی طیارے پر سوار کروا کر بھیجنا خلاف قانون ہوگا، لہٰذا کوشش ہے کہ اسے رضامند کرکے واپس بھیجا جائے۔
اس دوران امریکی خاتون کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہے۔ کراچی ائیرپورٹ کے لاؤنج میں داخل ہوکر امریکی خاتون نے فرداً فرداً ڈیوٹی پر موجود اہل کاروں کو السلام علیکم کہا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی خاتون خوشگوار موڈ میں اے ایس ایف اور خلیجی ملک کی ائیر لائن کے عملے سے ہنسی مذاق کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون ایئرپورٹ پر کے مطابق کراچی کے خاتون کی خاتون کو
پڑھیں:
بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی روکا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا ہے۔ بھارت نے اگر پانی روکا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ روز ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہوئے فیصلوں کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان واہگہ بارڈر پوسٹ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی شہریوں کو جاری کردہ سارک ویزہ استثنیٰ اسکیم (SVES) کے تحت تمام ویزوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان میں موجود سکھ یاتریوں کو اس فیصلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان میں موجود بھارتی عملہ 30 افراد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود بھارت کی ملکیت یا بھارت سے چلنے والی تمام ایئرلائنز کے لیے فوری طور پر بند کر دی گئی ہے۔
خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں