شادی کیلئے کراچی آئی امریکی خاتون سے شادی کے 3 خواہش مند سامنے آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
شادی کے لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس سے شادی کے خواہش مند کراچی کے شہریوں کی لائن لگ گئی۔
19 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار، اس سے شادی کے خواب سجائے امریکا سے آنے والی خاتون کو اس کی محبت تو تاحال نہ مل سکی تاہم ان سے شادی کا خواہش مند کراچی کے شہریوں کی لائن لگ گئی۔
ایک نہ شد تین تین شد کے مصداق 3 شہری امریکی خاتون سے شادی کے لیے سامنے آ گئے اور اپنی ڈیمانڈ بھی بتا دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عبدالرحیم نامی کراچی کے شخص نے امریکی خاتون کو مشروط شادی کی پیشکش کر دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مذکورہ شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا و دیکھا جاسکتا ہے کہ میرا نام عبدالرحیم ہے، میں اس وقت ڈرائیور ہوں لیکن ایک ریٹائرڈ ملازم بھی ہوں، اسلام میں پہلی اہلیہ سے دوسری شادی کی اجازت لیے کی ضرورت تو نہیں ہے لیکن میں نے انہیں بتا دیا ہے کہ میں امریکی خاتون سے شادی کے لیے تیار ہوں، اگر وہ مسلمان ہو جائیں تو میں ان سے شادی کر لوں گا۔
ایک اور شخص کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے آئی امریکی خاتون اگر سنجیدہ ہیں تو میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہوں، میں انہیں رہائش کے ساتھ ساتھ ماہانہ خرچہ 5 ہزار ڈالرز دینے کے لیے تیار ہوں۔
62 سالہ معمر و نابینا شخص نے بھی شادی کی خواہش ظاہر کی اور اپنی ڈیمانڈ بتاتے ہوئے کہا کہ میں شادی کے لیے تیار ہوں لیکن میری یہ شرط ہے کہ مجھے ماہانہ خرچے کے ساتھ ساتھ امریکا بھی لے جائے، میں وہاں اپنی آنکھوں کا علاج کروا لوں گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔
امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے، پیسوں کے لیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی خاتون شادی کے لیے سے شادی کے شادی کی
پڑھیں:
ایران اور امریکی جنگی جہاز ایک مرتبہ پھر بحر عمان میں آمنے سامنے آگئے
تہران:ایران کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر اور امریکی جہاز کے درمیان بحر عمان میں ایک دوسرے کے مقابل آگئے جہاں مختصر وقت کے لیے کشیدگی پیدا ہوئی جو امریکی جہاز کی جانب سے راستے بدلنے پر ختم ہوگئی۔
ترک خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بحر عمان میں یہ واقعہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا، جب امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس فیٹزجیرالڈ نے ایرانی فوج کے زیرنگرانی بحری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ایرانی ہیلی کاپٹر نے امریکی جنگی جہاز کو اس وقت تنبیہ کردی جب وہ ایرانی حدود کی طرف بڑھ رہا ہے اور ایران کے تھرڈ نیول ریجن (نابوت) کے ایئر یونٹ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری ردعمل دیا۔
ایرانی فوجی ہیلی کاپٹر نے امریکی جنگی جہاز کے اوپر پرواز کی اور راستہ بدلنے کے لیے سخت ردعمل دیا۔
ایران کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دوسری تنبیہ کے بعد ایئرڈیفنس کمانڈ نے صورت حال کو بھانپتےہوئے مداخلت کی اور واضح کیا کہ ہیلی دفاعی حکمت عملی کے طور پر پرواز کر رہا ہے اور امریکی تباہ کن جنگی جہاز کو اپنا راستہ بدلنے کی تنبیہ کردی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ یو ایس ایس فٹز جیرالڈ نے تنبیہ پر عمل کرتے ہوئے متنازع علاقے سے جنوب کی طرف اپنا راستہ بدل لیا اور ایرانی پائلٹ نے اپنا مشن مکمل کیا۔
دوسری جانب امریکی فوج نے اس واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی ایرانی دعوؤں کی تردید کی ہے۔
یاد رہے کہ جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روز تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد امریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے اور ایرانی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
ایران اور امریکا کے درمیان جون میں ہونے والی کشیدگی کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔