غزہ : اسرائیلی حملوں میں مزید 10 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے تمون میں اسرائیلی افواج کی جانب سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کے اسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 شہداء کی لاشیں پہنچائی گئی ہیں۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا عمل بھی جاری ہے، آج حماس کی جانب سے 8 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیل سے 110 فلسطینیوں کو آزاد کیا جائے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
غزہ پر یہودی حملوں کی شدت چھپانے کیلئے میڈیا پر پابندی(134 مسلمان شہید)
1 ہزار سے زائد زخمیوں کی اطلاع ، خوراک کے متلاشی 99 افراد کا قتل ، ملبے سے 4 شہداء نکالے
رابطے منقطع ، تازہ صورتحال میں صحافیوں کو دشواری ، رپورٹنگ کی آزادی تقریباً ختم کردی ، میڈیا
میڈیا پر پابندیاں، غزہ میں قیامت خیز تباہی جاری ،اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ میدان میں موجود صحافیوں اور میڈیا چینلز کو شدید پابندیوں، خطرات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، رپورٹنگ کی آزادی تقریبا ختم ہوچکی ہے اور متعدد علاقوں میں معلومات تک رسائی ممکن نہیں رہی۔ صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کے خدشات، انٹرنیٹ کی معطلی اور زمینی رابطے منقطع ہونے کی وجہ سے تازہ حالات کا احاطہ انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ادھر غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 134 فلسطینی شہید اور 1,155 زخمی ہو نے کی اطلاعات حاصل ہوسکی ہیں۔ شہدا میں 99 امدادی متلاشی افرادبھی شامل ہیں، جو خوراک اور پانی کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے جبکہ مزید 4 لاشیں پرانے حملوں کے ملبے سے نکالی گئیں۔