میر علی میں جام شہادت نوش کرنیوالے میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
میر علی میں جام شہادت نوش کرنیوالے میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ ادا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )میر علی میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق میرعلی میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی اعلی قربانیاں قومی عزم کو تقویت دیتی ہیں، آنے والی نسلوں کے لیے پرامن اور محفوظ پاکستان کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی یقین کو تقویت دیتی ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پرعزم جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہید میجر حمزہ اسرار کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاں پہنچا دیا گیا ہے، جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ جام شہادت نوش
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
شہر قائد میں پولیس پر حملوں اور اہلکاروں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے، گلشن معمار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک اور اہلکار کو شہید کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن معمار میں تعینات اور رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی سیکیورٹی میں شامل اہلکار صدام حسین کو نامعلوم افراد کریم شاہ روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کانسٹیبل پنکچر کی دکان پر رکا تھا جہاں پر پہلے سے موجود گاڑی میں بیٹھے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی، پولیس نے جائے وقوعہ سے 5 خولز 9 ایم ایم اور 1 خول 30 بور قبضہ میں لے لیا۔
متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اہلکار کی شہادت پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لے کر ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کی۔
وزیرداخلہ نے ایس ایس پی ویسٹ کو شہید کے گھر جانے اور لواحقین سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی اب تک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات بھی طلب کیں۔
وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ کامیاب تفتیش اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ماہر اور باصلاحیت افسر کو دیا جائے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار گلشن معمار تھانے میں تعینات تھا، عینی شاہدین کے مطابق کار میں سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق شہید پولیس اہلکار کی پوسٹنگ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تھی جبکہ اُس نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں کو دیکھتے ہوئے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔