Daily Mumtaz:
2025-04-25@11:19:37 GMT

شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، شب برأت 13 فروری کو ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، شب برأت 13 فروری کو ہوگی

اسلام آباد: شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، یکم شعبان المعظم کل جمعہ کو ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاند نظر آنے سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی کے مطابق ملک کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف اور کچھ جگہوں پر مطلع آبر آلود رہا تاہم کوئٹہ، تھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئیں۔
 کمیٹی کے مطابق کل بروز جمعہ کو یکم شعبان المعظم جبکہ 13 فروری کو شب برأت ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شعبان المعظم چاند نظر ا

پڑھیں:

آج عدالتی آرڈر کی توہین ہو رہی ہے کل ہر ادارے کی ہوگی، علیمہ خانم

میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے
جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا، گفتگو
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی، کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف صاحب سے بات کروں گی، چیف جسٹس ہمیں انصاف دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوف ہے اور عدالتی حکامات پر بالکل بھی عمل نہیں ہو رہا، اگر آج اسی طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا اسی لیے ہم محروم بیٹھے ہیں توہین عدالت کی سزا ہے کہ چھ ماہ کے لیے جیل جانا پڑتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے کہا کہ پاکستان میری جان سے بھی قیمتی ہے: شبلی فراز
  • پاکستان باضابطہ طور پر چین کے قمری مشن چانگ 8 کا حصہ بن گیا
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ 
  • چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ٹرمپ
  • آج عدالتی آرڈر کی توہین ہو رہی ہے کل ہر ادارے کی ہوگی، علیمہ خانم
  • آج عدالتی آرڈر کی توہین ہو رہی ہے کل ہر ادارے کی توہین ہوگی، علیمہ خان
  • آج عدالتی آرڈر کی توہین ہو رہی ہے کل ہر ادارے کی توہین ہوگی، علیمہ خان
  • 25 اپریل کو آسمان پرمسکراتا چہرہ نمودارہوگا
  • ٓئندہ جمعہ کی صبح آسمان پر چاند، زہرہ، زحل اور عطارد کی ملاقات
  • سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس: کے پی میں سینیٹ الیکشن کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد