متنازعہ پیکا ایکٹ کی منظوری،پی ایف یو جے کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
متنازعہ پیکا ایکٹ کی منظوری،پی ایف یو جے کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے کل ملک بھرمیں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک بھر کے پریس کلبوں اور یونین کے دفاتر میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپوزیشن میں تھی تو انھیں صحافیوں کی آزادی اچھی لگتی ہے، ماضی کی حکومتوں میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔
صدر پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ہمیں بہت امیدیں تھیں کیونکہ واحد بلاول بھٹو نے ماضی میں بھی صحافی کی آزادی کیلئے پارلیمنٹ میں بات کی۔انھوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے نتیجے میں پہلے پکڑدھکڑ کی جائیگی پھر سزا دی جائے گی ، پیکاترمیمی ایکٹ کے خلاف پریس فریڈم موومنٹ کا اعلان کردیا ہے، ایکٹ کیخلاف پی ایف یوجے کا صرف احتجاج نہیں بلکہ موومنٹ ہے۔
پی ایف یو جے صدر کا مزید کہنا تھا کہ آزادی صحافت کی تحریک کاآغاز ہوچکا اب اس کا اختتام پورے پاکستان سے لوگوں کے آنے کے بعد ہوگا،پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دیا جائے گا ، جو پیکا ایکٹ کے خاتمے تک جاری رہے گا۔افضل بٹ نے بتایا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف عدالت بھی جارہے ہیں، جس پر قانونی ماہرین کام کررہے ہیں اور مختلف شقوں کا جائزہ لیاجارہاہے، ایکٹ پر فوری عملدرآمد کاامکان نہیں کیونکہ ابھی اتھارٹی رولز بننے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس اسپیڈ سے حکومت نے قانون منظورکرایا ہوسکتاہے ان کی تیاری بھی مکمل ہو، ایکٹ پر عملدرآمد کی رفتار چند روز میں واضح ہوجائے گی اور ایکٹ سے متاثرہ صحافیوں کو قانونی اور انسانی بنیاد پر بھی تعاون فراہم کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ایف یو جے پیکا ایکٹ کا اعلان ایکٹ کی ایکٹ کے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔