صدر نے پیکا ایکٹ پر دستخط کرکے اپنے مؤقف سے روگردانی کی، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے صحافیوں کا مؤقف سننے کا وعدہ کرنے کے باوجود پہلے ہی پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیے۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیکا ایکٹ پر صدر زرداری نے ہماری بات کو تسلیم کیاکہ صحافیوں کا مؤقف سنا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں صدر مملکت نے پیکا ایکٹ اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کی منظوری دیدی
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ صدر مملکت نے یہ بھی کہاکہ محسن نقوی پاکستان آگئے ہیں اور وہ صحافیوں کی بات سننے کے لیے ان سے رابطہ کریں گے لیکن پھر صبح پتا چلا کہ انہوں نے بل پر دستخط کردیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم فیک نیوز کا راستہ روکنے کے حق میں ہیں لیکن موجودہ قانون کے غلط استعمال کا احتمال و امکان غالب ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ اگر شرعی قوانین کو اس وجہ سے مؤخر کیا جاتا ہے کہ اس کے غلط استعمال کا احتمال ہے تو اسٹیبلشمنٹ کے بل کو اسی بنیاد پر کیوں مؤخر نہیں کیا جاسکتا تھا۔
واضح رہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر گزشتہ روز صدر مملکت نے دستخط کیے تھے جس کے بعد وہ قانون بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان، صحافتی تنظیمیں احتجاجی جلوس بھی نکالیں گی
دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف کل ملک گھر احتجاج کی کال دے دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف زرداری پیکا ایکٹ ترمیمی بل جے یو آئی روگردانی شرعی قوانین صحافی احتجاج صدر مملکت مؤقف تسلیم مولانا فضل الرحمان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ ترمیمی بل جے یو ا ئی روگردانی شرعی قوانین صحافی احتجاج صدر مملکت مؤقف تسلیم مولانا فضل الرحمان وی نیوز پیکا ایکٹ ترمیمی بل مولانا فضل الرحمان صدر مملکت نے کہاکہ
پڑھیں:
ایشیا کپ، اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا مؤقف دے گا
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ کے حوالے سے جلد فیصلہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی ایشیا کپ کے بارے میں اپنا مؤقف دے گا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو ٹیم ایشیا کپ سے دستبردار ہو جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ٹیم انتظامیہ میچ ریفری سے متعلق آئی سی سی کے فیصلے سے لاعلم ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی اہم حکومتی عہدیداران سے آج مشاورت ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس سے متعلق بتادیا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Post Views: 2