پاک-چین دوستی ہمیں اپنے آباؤ و اجداد سے وراثت میں ملی ہے، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پاک-چین دوستی ہمیں اپنے آباؤ و اجداد سے وراثت میں ملی ہے، وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک-چین دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے اور یہ ہمیں اپنے آباؤ و اجداد سے وراثت میں ملی ہے۔
جمعرات کے روز چین کے قمری نئے سال کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لازوال دوستی کا سفر جاری ہے، اور چین کے صدر شی جن پھنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے تحت سی پیک جیسے بے مثال منصوبے نے پاک-چین دوستی کو مزید مستحکم کیا ہے۔ تقریب میں وفاقی وزراء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیرِ بحری امور قیصر احمد شیخ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ایک متحرک اور فعال نشریاتی ادارہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ چین نے اپنے تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا ہے جبکہ امیر اور غریب کے درمیان فرق کو ختم کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی مصنوعات دنیا بھر میں اپنے معیار اور مناسب قیمتوں کی وجہ سے مقبول ہیں۔
اس موقع پر پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پنگ کا کہنا تھا کہ چین کا نیا سال خوش قسمتی کی علامت ہے، سپرنگ فیسٹیول چینی قوم کیلئے اہم ترین تہوار ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ چین – پاکستان تعاون ہر شعبے میں بے مثال ہے۔
پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے چینی قوم کو قمری نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گوادر میں نئے ہوائی اڈے کی تعمیر سی پیک منصوبے کے تحت ایک اہم پیشرفت ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چائنا میڈیا گروپ نہ صرف ہمیں چین کی ترقی اور اس کے نظام کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے، بلکہ سی ایم جی کی طرف سے چین کی کہانی صدر شی جن پھنگ کی زبانی عالمی برادری تک مؤثر طریقے سے پہنچائی جا رہی ہے۔تقریب کے دوران چین کے خوبصورت ثقافتی رنگوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، جبکہ چائنا میڈیا گروپ کے سپرنگ فیسٹیول گالا کی دلکش جھلکیوں نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک چین دوستی
پڑھیں:
ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز
ادکارہ بہنوں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، مایوں کی خوبصورت تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔
پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ ان کے چھوٹے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
گزشتہ برس معاذ خان کا نکاح صبا کے ساتھ ایک سادہ اور نجی تقریب میں انجام پایا تھا اور اب ان کی مایوں کی خوبصورت تقریب کراچی میں منعقد ہوئی ہے۔
مایوں کی تقریب نہایت رنگا رنگ اور خوشیوں بھری تھی، جس میں خاندان کے قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔
ایمن خان اس موقع پر نیلے رنگ کے دیدہ زیب لباس میں جلوہ گر ہوئیں، جس پر سنہری کڑھائی اور گوٹے کا کام کیا گیا تھا، ان کے انداز نے سوشل میڈیا پر خوب داد سمیٹی۔
منال خان نے بھی روایت کے مطابق ایک خوبصورت آتشی گلابی اور سنہری جوڑا زیب تن کیا، جس میں وہ نہایت دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔
دولہا معاذ خان نے سفید روایتی کُرتا شلوار پہنا، جبکہ دُلہن صبا نے آتشی گلابی اور نیلے رنگ کے امتزاج سے تیار کردہ خوبصورت لباس کا انتخاب کیا، جو ان کے ذاتی برانڈ MK Wears کی تخلیق تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Huzaifa Khan (@huzaifakhan_9)
ان کی جوڑی نہایت خوبصورت اور خوش باش نظر آئی اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ان لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
مداح اس خوبصورت جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں اور شادی کی دیگر تقریبات کے منتظر ہیں۔
Post Views: 2