کراچی اوپن فٹسال ٹورنامنٹ مدھو کلب نے جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی اوپن فٹسال ٹورنامنٹ مدھو کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ نے اپنے نام کرلیا، فاتح ٹیم نے سنسی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد گلشن کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کو 9 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دیکر فاتح کا اعزاز اپنے نام کیا، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محکمہ کھیل حکومت سندھ محمد اسمعیل شاہ اور ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے انعامات تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ یوتھ اسپورٹس (SYS) کے زیر انتظام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے کراچی اوپن فٹسال ٹورنامنٹ کا فائنل برقی قمقموں کی روشنی میں مدھو کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ اور گلشن کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اپنے آغاز سے ہی سنسنی خیز لمحات سے بھر پور تھا، پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ 3-4 رہا، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھر پور کوشش کی تاہم فائنل کے اختتام پر گلشن کلب کے 9 گول کے جواب میں مدھو کلب نے دس گول سے فتح اپنے نام کرلی، فائنل کے اختتام پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ایسٹ محکمہ کھیل حکومت سندھ محمد اسمعیل شاہ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے چیئرمین کے ایچ اے گلفراز خان، انٹرنیشنل ہاکی کمنٹریٹر ریاض الدین، کے ایچ اے کے سینئر نائب صدر اعجاز الدین کے ہمرہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کلب ڈسٹرکٹ
پڑھیں:
ایم کیو ایم کے تحفظات: وفاق کا کراچی ترقیاتی پیکیج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ
ایم کیو ایم کے تحفظات پر وفاقی حکومت نے کراچی ترقیاتی پیکیج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا۔ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی، کراچی میں ترقیاتی کاموں میں تاخیر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، متحدہ وفد نے اعتراض کیا کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔ایم کیوایم کا وفد وزیراعظم سے وطن واپسی پر ملاقات کرے گا، حکومتی اتحاد کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کرےگا۔