یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) ملک میں یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول 1 روپے 24 پیسے، ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی، انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوادی ہے۔ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین آج کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے، وزارت خزانہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے 15 فروری تک نافذالعمل ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نرخ مستحکم رہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باعث ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 01ہزار روپے 783روپے کی سطح پر برقرار رہی۔