برطانیہ: اپریل سے پانی کے بلوں میں بڑا اضافہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
برطانیہ بھر میں اپریل سے پانی کے بلوں میں ایک بڑا اضافہ کیا جارہا ہے، انگلینڈ اور ویلز میں ماہانہ دس پونڈ اضافے کے بعد یہ قیمت اوسطا چھ سو تین پونڈ سالانہ ہو جائے گی، مختلف علاقوں میں قیمتو ں میں اضافے کی شرح مختلف ہو گی۔
سودڑن واٹر کے بل 48 فیصد اضافے کے بعد 703 پونڈ ہوجائیں گے، جبکہ یارکشائر کے واٹر بلوں میں صرف 29 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔
بلوں کی ادائیگی پر چند دیگر عوامل بھی اثر انداز ہونگے، مثلا کیا گاہک نے پانی کا میٹر لگوایا ہوا ہے اور وہ کتنا پانی استعمال کرتا ہے۔
اسکاٹ لینڈ میں پانی کے بلو ں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، یہاں سب سے کم قیمت والے اے بینڈ کے صارفین کو 36 پونڈ اضافے کی بعد پہلی بار 400 پونڈ سے زیادہ کا بل ادا کرنا ہو گا، جبکہ سب سے مہنگے ایچ بینڈ میں 108 پونڈ اضافے کے ساتھ 1200 پونڈ دینے ہو نگے۔
پانی کی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلوں، خشک سالی اور شدید بارشوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنے آبی ذخائر کے انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے پانی کے بلوں میں اضافہ کرنا مجبوری اور ضروری تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 26 سالوں میں پانی کو نجی ملکیت میں دینے کے بعد یہ پہلا مو قع ہے کہ بلوں میں ایک دم اتنا اضافہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اضافہ کیا بلوں میں پانی کے
پڑھیں:
پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق اہم پیشرفت
پی آئی اے کی ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانوی شہر مانچسٹر پہنچی، جہاں سی ای او پی آئی اے کے جی ایم کوآرڈینیشن ذوالقرنین مہدی بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ برطانیہ میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں کے معاملے میں قومی فضائی کمپنی کا 2 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد پہلی پرواز کے برطانیہ میں انتظامات کا جائزہ لینے مانچسٹر پہنچ گیا۔ پی آئی اے کی ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانوی شہر مانچسٹر پہنچی، جہاں سی ای او پی آئی اے کے جی ایم کوآرڈینیشن ذوالقرنین مہدی بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔
پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی ہٹنے کے بعد پہلی پرواز 14 اگست سے چلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پی آئی اے کا 2 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد سی ای او پی آئی اے کی ہدایت پر برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی سے قبل انتظامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گا۔ ابتدائی طور پی آئی اے اسلام آباد مانچسٹر کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں چلانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ مانچسٹر کے بعد پی آئی اے کا لندن اور برمنگھم کی پروازوں کو بھی شروع کرنے کا پلان ہے۔