Nai Baat:
2025-09-18@17:48:15 GMT
مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں اسرائیلی فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
جینن : مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔ زخمی ہونے والوں میں سے ایک فوجی کی حالت نازک ہے۔
ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 20 سالہ لیام ہازی کے طور پر کی گئی ہے۔ اس حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی
چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے چارسدہ کے علاقے ماجوگی میں اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزموں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور سب انسپکٹر زخمی ہو گیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔