بالائی علاقوں میں برفباری، سردی بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری بھی ہو سکتی ہے۔
ملک کے شمالی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
نیلم آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
برف باری کے باعث کیل تاؤبٹ مرکزی شاہراہ سمیت شونٹھر ویلی کی سڑکیں بند، مواصلاتی نظام متاثر اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق خیبر پخون خوا میں دیر، چترال، کوہستان اور سوات میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔
ادھر شمالی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، خشک اور مطلع جزوی ابر آلود ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
میانمار زلزلہ: ہزاروں متاثرین ایک ماہ بعد بھی خیموں میں رہنے پر مجبور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 اپریل 2025ء) میانمار میں زلزلہ آنے سے ایک ماہ بعد بھی ہزاروں متاثرین عارضی خیموں میں مقیم ہیں جنہیں ابتدائی مون سون کے طوفانوں اور مچھروں سے زندگی و صحت کے خطرات لاحق ہیں۔
ملک کے وسطی علاقے زلزلے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کے دیگر امدادی ادارے لوگوں کو مدد پہنچانے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن بڑے پیمانے پر ضروریات سے نمٹںے کے لیے مزید امداد کی ضرورت ہے۔
Tweet URLملک میں 'ڈبلیو ایچ او' کے نمائندے ڈاکٹر تھوشارا فرنانڈو نے کہا ہے کہ بارش میں متاثرین کے لیے سونا ممکن نہیں ہوتا اور جب بارش تھم جاتی ہے تو انہیں تیز ہوا میں اپنے خیمے اکھڑ جانے کا خطرہ رہتا ہے۔
(جاری ہے)
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سیوریج کا نظام تباہ ہونے کے نتیجے میں جا بجا گندا پانی جمع ہو رہا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔اسہال پھیلنے کا خطرہانہوں نے بتایا ہے کہ زلزلہ متاثرین کے پاس مچھر دانیاں نہیں ہیں۔ پانی کے ذرائع آلودہ ہو گئے ہیں اور مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں بنائے گئے عارضی بیت الخلا بڑی تعداد میں متاثرین کے لیے کافی نہیں۔
کم از کم دو متاثرہ مقامات پر اسہال پھیلنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ چند ماہ قبل ملک میں ہیضے کی وبا بھی پھیل گئی تھی۔'ڈبلیو ایچ او' کے مطابق، میانمار میں 28 مارچ کو آنے والے زلزلے میں کم از کم 3,700 افراد ہلاک اور 5,100 سے زیادہ زخمی اور 114 لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ اس تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ڈینگی کی روک تھام کا اقدامزلزلے کے بعد اب تک اس کے 140 سے زیادہ ثانوی جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں جن میں بعض کی شدت 5.9 تھی۔
ان حالات میں متاثرہ مقامات پر لوگ خوف کا شکار ہیں۔'ڈبلیو ایچ او' نے 450,000 لوگوں کے لیے 170 ٹن ہنگامی طبی سازوسامان بھیجا ہے جس سے تین ماہ کی ضروریات ہی پوری ہو سکیں گی۔ ادارے نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 220 ہنگامی طبی ٹیمیں بھی روانہ کی ہیں جبکہ قومی و مقامی سطح کے شراکت داروں کے تعاون سے ڈینگی کی روک تھام کا اقدام بھی شروع کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں نچلی سطح پر کام کرنے والے طبی کارکنوں میں ڈینگی کی فوری تشخیص کے لیے استعمال ہونے والا سامان مہیا کیا گیا ہے اور زلزلے سے بری طرح متاثرہ علاقے منڈلے میں لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے خصوصی مچھردانیاں تقسیم کی گئی ہیں۔
بچوں میں غذائی قلتڈاکٹر فرنانڈو نے بتایا ہے کہ ادارہ زلزلے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کی فراہمی اور متاثرین کو ذہنی و نفسیاتی صحت کی خدمات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
تاہم، وسائل کی قلت کے باعث یہ سرگرمیاں بہت محدود ہیں۔ امدادی وسائل کی ہنگامی بنیادوں پر اور متواتر فراہمی کے بغیر متاثرہ علاقوں میں صحت کا بحران جنم لے سکتا ہے۔میانمار میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی ترجمان ایلینا ڈریکوپولس نے کہا ہے کہ خوراک اور ضروری خدمات تک رسائی میں خلل آیا ہے جس سے خاص طور پر بچوں کو غذائیت کی کمی لاحق ہونے کا اندیشہ ہے۔ تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے میسر نہ آنے سے ناقابل انسداد بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے جس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔