طوفانی بارش اور آندھی کی پیش گوئی، الرٹ جاری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مئی کے پہلے ہفتے میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی سے متعلق الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ کئی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی زد میں آسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم سے 7 مئی کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال پرایڈوائزری جاری کردی۔
جس میں کہا ہے کہ 30 اپریل سےمغربی سسٹم بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، جس کے باعث خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب، وسطی پنجاب اور جموں و کشمیر ، شمالی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔
حکام نے خبردار کیا شدید بارشوں سےنشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے ، اس کے پیش نظر متعلقہ ادارے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔
این ڈی ای اے کا کہنا تھا کہ فوری رسپانس اورعوامی تحفظ یقینی بنانے کیلئے صوبائی اورضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں کیساتھ رابطے میں رہیں۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں، حفاظتی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ریئل ٹائم اپ ڈیٹس کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ گرمی سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا امکان ہے، کسان فصلوں کے لیے پانی کامناسب انتظام کریں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان سے جنگ نہ کرنا، بھارتی جج نے مودی حکومت کو خبردار کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علاقوں میں ڈی ایم اے
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
لاہور:محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 4 سے 5 نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے۔ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔
ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کے امکانات ہیں، شہری اسموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔