’’سیما حیدر کو بے دخل نہ کریں‘‘ : راکھی ساونت کی دہائی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہیں، اور اس بار وہ کھل کر سیما حیدر کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی تازہ ویڈیو میں راکھی نے جذباتی انداز میں اپیل کی کہ سیما حیدر کو پاکستان واپس نہ بھیجا جائے کیونکہ اب وہ ’’بھارت کی بہو‘‘ بن چکی ہیں۔
راکھی ساونت نے اپنے بیان میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سیما حیدر کا ماضی چاہے پاکستان سے جڑا ہو، لیکن آج وہ ایک ہندوستانی مرد کے بچے کی ماں ہے، اور یہاں شادی کرچکی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)
راکھی کے مطابق، کسی عورت کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے کہ اسے زبردستی اپنے وطن واپس بھیجا جائے، خاص طور پر جب وہ نئی زندگی شروع کرچکی ہو۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر سیما نے یہاں شادی نہ کی ہوتی یا بچے کو جنم نہ دیا ہوتا تو شاید بات کچھ اور ہوتی، لیکن اب جب کہ اس نے ایک ہندوستانی خاندان میں اپنی جڑیں گاڑ دی ہیں، اسے نکالنا سراسر ظلم ہوگا۔ راکھی ساونت نے زور دے کر کہا کہ سیما اب مذہب بھی تبدیل کرچکی ہیں، وہ مسلمان سے ہندو بن گئی ہیں اور سچن نامی بھارتی نوجوان سے شادی رچائی ہے۔
اپنے مخصوص انداز میں راکھی نے کہا، ’’سیما کوئی فٹ بال نہیں ہے جسے لات مار کر باہر نکال دیا جائے، وہ ایک عورت ہے، ایک ماں ہے۔ انسانیت کے ناتے اس کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔‘‘
یاد رہے کہ سیما حیدر 2023 میں پاکستان سے اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھیں اور اتر پردیش کے رہائشی سچن کے عشق میں گرفتار ہو کر اس سے شادی کرلی تھی۔ رواں برس ان کے ہاں ایک بچے کی پیدائش بھی ہو چکی ہے۔
سیما حیدر کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے اور وہ پاکستان میں بھی شادی شدہ تھیں۔ تاہم بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات، جن میں پاکستانیوں کے ویزے منسوخ اور تین دن میں ملک چھوڑنے کے احکامات شامل ہیں، کے بعد سیما کی بے دخلی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایک دن حجاب دوسرے دن نامناسب لباس؛ رونالڈو کی گرل فرینڈ مشکل میں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: راکھی ساونت کہ سیما
پڑھیں:
پشاور، گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، ایک زخمی
خیبرپختونخوا کے علاقے پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر ہزارخوانی کے قریب چلتی گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، مقتولین شادی کی تقریب سے واپس جارہے تھے، فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں فائرنگ، پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا ہلاک
ایس ایس پی آپریشن مسعود احمد بنگش کے مطابق 4 سے 5 مسلح ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔
مسعود احمد بنگش کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 3 اقسام کا اسلحہ استعمال ہوا، ملزمان نے کلاشنکوف، 30 بور پستول اور ایم فور اسلحہ استعمال کیا، واقعے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 13 افراد ہلاک
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کی سابقہ دشمنی تھی، جاں بحق افراد میں ایک سابق ناظم کا بیٹا اور صوابی سے تعلق رکھنے والا شخص بھی شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پشاور خیبرپختونخوا شادی فائرنگ گاڑی