اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 اپریل 2025ء) میانمار میں زلزلہ آنے سے ایک ماہ بعد بھی ہزاروں متاثرین عارضی خیموں میں مقیم ہیں جنہیں ابتدائی مون سون کے طوفانوں اور مچھروں سے زندگی و صحت کے خطرات لاحق ہیں۔

ملک کے وسطی علاقے زلزلے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کے دیگر امدادی ادارے لوگوں کو مدد پہنچانے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن بڑے پیمانے پر ضروریات سے نمٹںے کے لیے مزید امداد کی ضرورت ہے۔

Tweet URL

ملک میں 'ڈبلیو ایچ او' کے نمائندے ڈاکٹر تھوشارا فرنانڈو نے کہا ہے کہ بارش میں متاثرین کے لیے سونا ممکن نہیں ہوتا اور جب بارش تھم جاتی ہے تو انہیں تیز ہوا میں اپنے خیمے اکھڑ جانے کا خطرہ رہتا ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سیوریج کا نظام تباہ ہونے کے نتیجے میں جا بجا گندا پانی جمع ہو رہا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔اسہال پھیلنے کا خطرہ

انہوں نے بتایا ہے کہ زلزلہ متاثرین کے پاس مچھر دانیاں نہیں ہیں۔ پانی کے ذرائع آلودہ ہو گئے ہیں اور مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں بنائے گئے عارضی بیت الخلا بڑی تعداد میں متاثرین کے لیے کافی نہیں۔

کم از کم دو متاثرہ مقامات پر اسہال پھیلنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ چند ماہ قبل ملک میں ہیضے کی وبا بھی پھیل گئی تھی۔

'ڈبلیو ایچ او' کے مطابق، میانمار میں 28 مارچ کو آنے والے زلزلے میں کم از کم 3,700 افراد ہلاک اور 5,100 سے زیادہ زخمی اور 114 لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ اس تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈینگی کی روک تھام کا اقدام

زلزلے کے بعد اب تک اس کے 140 سے زیادہ ثانوی جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں جن میں بعض کی شدت 5.

9 تھی۔

ان حالات میں متاثرہ مقامات پر لوگ خوف کا شکار ہیں۔

'ڈبلیو ایچ او' نے 450,000 لوگوں کے لیے 170 ٹن ہنگامی طبی سازوسامان بھیجا ہے جس سے تین ماہ کی ضروریات ہی پوری ہو سکیں گی۔ ادارے نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 220 ہنگامی طبی ٹیمیں بھی روانہ کی ہیں جبکہ قومی و مقامی سطح کے شراکت داروں کے تعاون سے ڈینگی کی روک تھام کا اقدام بھی شروع کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں نچلی سطح پر کام کرنے والے طبی کارکنوں میں ڈینگی کی فوری تشخیص کے لیے استعمال ہونے والا سامان مہیا کیا گیا ہے اور زلزلے سے بری طرح متاثرہ علاقے منڈلے میں لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے خصوصی مچھردانیاں تقسیم کی گئی ہیں۔

بچوں میں غذائی قلت

ڈاکٹر فرنانڈو نے بتایا ہے کہ ادارہ زلزلے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کی فراہمی اور متاثرین کو ذہنی و نفسیاتی صحت کی خدمات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

تاہم، وسائل کی قلت کے باعث یہ سرگرمیاں بہت محدود ہیں۔ امدادی وسائل کی ہنگامی بنیادوں پر اور متواتر فراہمی کے بغیر متاثرہ علاقوں میں صحت کا بحران جنم لے سکتا ہے۔

میانمار میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی ترجمان ایلینا ڈریکوپولس نے کہا ہے کہ خوراک اور ضروری خدمات تک رسائی میں خلل آیا ہے جس سے خاص طور پر بچوں کو غذائیت کی کمی لاحق ہونے کا اندیشہ ہے۔ تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے میسر نہ آنے سے ناقابل انسداد بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے جس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈبلیو ایچ او زلزلے سے کے لیے

پڑھیں:

پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

پنجاب کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ رات 11 بج کر 56 منٹ پر آیا۔

زلزلے کا مرکز پنجاب کے شہر جڑانوالہ سے 16 کلومیٹر جنوب میں واقع تھا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ
  • بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں
  • اب ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز بھی "اپنی چھت اپنا گھر" کاخواب حقیقت میں بدل سکیں گے
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
  • قائم مقام صدرکی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کی اپیل
  • غزہ میں خواتین سڑکوں پر بچوں کو جنم دینے پر مجبور، اقوام متحدہ کا انکشاف
  • ڈیرہ مراد جمالی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس
  • غزہ سٹی میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کا آغاز، 91 فلسطینی شہید، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
  • پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے